ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان میں  25 سال بعد قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا گیا

پاکستان میں 25 سال بعد قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا گیا

▫️ ملک میں ایک کروڑ 30 لاکھ رہائشی یونٹس کی کمی پر قابو پانے کا ہدف، پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو 65 ارب روپے فراہم کیے جا چکے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے، جو تقریباً 25 سال بعد ملک کی قومی ہاؤسنگ پالیسی میں پہلی جامع پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے، جو تقریباً 25 سال بعد ملک کی قومی ہاؤسنگ پالیسی میں پہلی جامع پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

پالیسی کے اجرا کے سلسلے میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں تقریب ہوئی، جس کا اہتمام وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کے اشتراک سے کیا۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک بھر میں پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے افراد کو 65 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کا مقصد شہریوں کیلئے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 ملک میں رہائشی مکانات کی بڑھتی ہوئی کمی کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ ان کے مطابق پاکستان کو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ رہائشی یونٹس کے ہاؤسنگ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

نئی قومی ہاؤسنگ پالیسی کا مقصد ملک میں رہائش کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کیلئے ایک جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے، جس میں سستی رہائش، ہاؤسنگ فنانس تک رسائی اور مناسب رہائشی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً ایک چوتھائی صدی بعد متعارف کرائی جانے والی یہ پالیسی پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ایک اہم پالیسی پیش رفت ہے، جس کے ذریعے گھروں کی طلب اور دستیابی کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے اور اس میں ملک بھر میں سستی، پائیدار اور قابل رسائی رہائش کے فروغ کیلئے مختلف پالیسی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں