ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

گیس سیکٹر کا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار

گیس سیکٹر کا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار

▫️حکومت کا آئی ایم ایف کو مجوزہ سیٹلمنٹ پلان سے آگاہ کرنے کا فیصلہ، حتمی منظوری مذاکرات کے بعد ہوگی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس سیکٹر کے 3 ہزار 600 ارب روپے کے گردشی قرضے کو تین سال میں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس سیکٹر کے 3 ہزار 600 ارب روپے کے گردشی قرضے کو تین سال میں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات رواں ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں، جن میں وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے سیٹلمنٹ پلان سے عالمی مالیاتی ادارے کو آگاہ کیا جائے گا۔
گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرض تقریباً 3 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں 2 ہزار 100 ارب روپے سود جبکہ ایک ہزار 500 ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت پہلے سال گردشی قرضے میں 528 ارب روپے، دوسرے سال 473 ارب روپے اور تیسرے سال 433 ارب روپے کمی لانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلہ رواں ماہ ہونے والے مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی ادارے سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت گیس کمپنیوں کے 840 ارب روپے کے ڈیویڈنڈ کے ذریعے گردشی قرض کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 270 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مجوزہ پلان میں قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگو مؤخر کرنے سے 310 ارب روپے، پاور سیکٹر کے ٹیک اینڈ پے نظام سے 15 ارب روپے جبکہ ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کرنے کے ذریعے 60 ارب روپے گردشی قرض کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر عائد سود کے معاملے کو بھی سیٹل کرنے کی تجویز شامل ہے۔
تاہم ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کرنے کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں