ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

یکم جولائی 2027 سے یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری، آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ

یکم جولائی 2027 سے یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری، آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ

▫️ 12 سلیب پر مشتمل موجودہ نظام ختم، کم آمدن والے گھرانوں کیلئے 162 ارب روپے کے ہدف معاونت کی تجویز

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کو براہ راست مالی م...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کو براہ راست مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کرنے کی تجویز ہے۔ موجودہ نظام میں صارفین اپنی ماہانہ گیس کھپت کے حساب سے مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، تاہم نئے طریقہ کار کے تحت تمام صارفین کے سلیبز کو بتدریج تقریباً 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

حکومتی منصوبے کے مطابق ٹیرف کے یکساں نظام کے نفاذ کے ساتھ کم آمدن اور مستحق گھرانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے الگ مالی معاونت کا نظام وضع کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے تقریباً 162 ارب روپے مختص کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ کم آمدن والے صارفین پر یکساں گیس ٹیرف کے ممکنہ اضافی مالی بوجھ کو براہ راست معاونت کے ذریعے کم کیا جاسکے۔

موجودہ سبسڈی نظام کے تحت گیس کے مختلف صارفین کیلئے کھپت کی سطح اور زمرے کے لحاظ سے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں، جبکہ بعض صارفین کو نسبتاً کم نرخوں پر گیس فراہم کرنے کیلئے دیگر زمروں سے حاصل ہونے والی آمدن کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مجوزہ اصلاحات میں اس طریقہ کار کو تبدیل کرنے اور سبسڈی کو براہ راست مستحق گھرانوں تک منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مجوزہ اصلاحات پر جاری آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ بھی بات چیت متوقع ہے۔ حکومت اصلاحات کے نفاذ، یکساں اوسط ٹیرف اور کم آمدن والے گھرانوں کیلئے مالی معاونت کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات پر آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔

مجوزہ نظام کے تحت گیس کے نرخوں میں فرق کم کرنے اور ٹیرف کے ڈھانچے کو سادہ بنانے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ کم آمدن والے گھرانوں کیلئے معاونت کو عمومی سبسڈی کے بجائے براہ راست مالی مدد سے منسلک کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے منصوبے پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے حتمی خدوخال، ٹیرف کے نفاذ کا طریقہ کار اور کم آمدن والے صارفین کیلئے مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں