ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان ریلوے کا لاہور اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنوں کی تاریخی بحالی اور جدید خطوط پر ترقی کا منصوبہ

پاکستان ریلوے کا لاہور اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنوں کی تاریخی بحالی اور جدید خطوط پر ترقی کا منصوبہ

تاریخی عمارتوں کی سٹرکچرل مرمت، مسافروں کی سہولیات میں بہتری اور عالمی معیار کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ پر کام کیا جائے گا

لاہور | ری نیوز پاکستان
پاکستان ریلوے نے تاریخی لاہور اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور جدید خطوط پر ترقی کے جامع منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ان عمارتوں کے تاریخی اور تعمیراتی تشخص کو محفوظ رکھتے ہوئے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبوں کا مقصد ملک کے ریلوے ورثے کے تحفظ کے ساتھ سیاحت اور ریل کے سفر کو بھی فروغ دینا ہے۔
ان منصوبوں کے جامع ماسٹر پلان کو وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت بھی منصوبوں میں تعاون فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق دونوں اسٹیشنوں کی تاریخی شناخت بحال کرنے کے ساتھ ان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید آپریشنل اور مسافر ضروریات کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔
پاکستان ریلوے کے مطابق بحالی کے پروگرام میں ہر سٹیشن کے اصل تعمیراتی انداز اور تاریخی اہمیت کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔ اس کے ساتھ رسائی، حفاظت، مسافروں کے آرام اور عوامی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی، تاہم اس عمل کے دوران مقامات کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر مجوزہ کاموں میں عمارت کی سٹرکچرل بحالی، چھت اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت، تاریخی طرز کی روشنیوں کی تنصیب، مرکزی ہال اور ریزرویشن دفتر کی تزئین و آرائش اور پلیٹ فارموں کی بحالی شامل ہے۔ مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر بنانے کے لیے فیملی لاؤنج، معلوماتی مرکز اور دیگر جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی۔
ٹیکسلا ریلوے سٹیشن کے منصوبے کے تحت تاریخی ٹکٹ گھر اور برآمدوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ پیدل چلنے والوں کے لیے رسائی بہتر بنائی جائے گی، عوام کیلئے گرین ایریاز تیار کیے جائیں گے اور پارکنگ سمیت دیگر عوامی سہولیات کو جدید بنایا جائے گا۔ سابقہ مال گودام کو اس کے تاریخی ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے کیفے اور ریستوران میں تبدیل کیا جائے گا۔
ٹیکسلا کی قدیم تہذیبی، آثار قدیمہ اور ثقافتی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے سٹیشن پر خصوصی ورثہ نمائشیں بھی قائم کی جائیں گی، جن کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور آنے والے مسافروں کو علاقے کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبوں پر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ وقت کے ساتھ تعمیر کی جانے والی غیر مجاز اضافی تعمیرات کو ہٹا کر سٹیشنوں کی اصل شکل بحال کی جائے گی، جبکہ جدید سہولیات کو اس انداز سے شامل کیا جائے گا کہ تاریخی فن تعمیر متاثر نہ ہو۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان بھر میں تاریخی ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی کے وسیع تر قومی پروگرام کا حصہ ہے۔ پروگرام کا مقصد ملک کے ریلوے ورثے کو محفوظ بنانا، مسافروں کی سہولیات اور آپریشنل معیار میں بہتری لانا اور تاریخی اسٹیشنوں کو پُرکشش ثقافتی اور سفری مراکز میں تبدیل کر کے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
حکام کے مطابق لاہور اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی سے نہ صرف پاکستان کے دو اہم تاریخی ریلوے مقامات محفوظ ہوں گے بلکہ علاقائی معاشی سرگرمیوں، ثقافتی سیاحت اور مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ سفری ماحول کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں