ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان میں بندرگاہوں کی اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے،وصولیاں بڑھ گئیں

پاکستان میں بندرگاہوں کی اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے،وصولیاں بڑھ گئیں

▫️وزیراعظم ٹاسک فورس کے 99 اصلاحاتی اقدامات میں سے 85 مکمل، پورٹ کنجیشن میں کمی، کارگو کلیئرنس تیز اور اہم تجارتی عمل ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہونے لگے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان میں بندرگاہی اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور مالی وصولیاں گزشتہ سال کے 3 ارب روپے سے بڑھ کر رواں سال 7 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پورٹ آپریشنز، کارگو کلیئرنس اور تجارتی سہولتوں میں بھی...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان میں بندرگاہی اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور مالی وصولیاں گزشتہ سال کے 3 ارب روپے سے بڑھ کر رواں سال 7 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پورٹ آپریشنز، کارگو کلیئرنس اور تجارتی سہولتوں میں بھی بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے بندرگاہی آپریشنز بہتر بنانے کیلئے 99 قابل عمل اصلاحاتی اقدامات کی نشاندہی کی تھی جن میں سے 85 اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں.
اصلاحاتی پروگرام میں بندرگاہوں کی عملی استعداد بڑھانے، تاجروں اور بحری جہازوں کو درپیش تاخیر کم کرنے اور کارگو کی نقل و حرکت تیز کرنے کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔
ڈریجنگ کے شعبے میں خود انحصاری بڑھاتے ہوئے ملکی بندرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی بہتر بنائی گئی ہے جبکہ بحری جہازوں کی آمدورفت اور کارگو فلو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈریجنگ استعداد میں توسیع کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے۔
پورٹ کنجیشن کم کرنے کیلئے طویل عرصے سے بندرگاہوں پر رکے ہوئے 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو میری ٹائم ٹاسک فورس کی سفارشات پر آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کر دیا گیا ہے۔
بندرگاہی اصلاحات میں ڈیجیٹلائزیشن کو بھی مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ برآمد کنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک کلیمز کے تقریباً 90 فیصد عمل کو آن لائن نظام کے ذریعے خودکار بنایا جا رہا ہے تاکہ کلیمز کی پراسیسنگ تیز اور زیادہ شفاف ہو سکے۔
پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا ڈیجیٹل فریم ورک بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مختلف بندرگاہی اور تجارتی مراحل کو ایک مشترکہ نظام سے منسلک کرکے کارگو کلیئرنس اور تجارتی عمل کو مزید تیز بنانا ہے۔
حکام کے مطابق ٹاسک فورس اور وزارت بحری امور کے اقدامات سے بندرگاہوں پر رش میں کمی اور کارگو کلیئرنس میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ وصولیوں کا 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب روپے ہونا اصلاحاتی پروگرام کے مالی اثرات کا اہم اشاریہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں