ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان نے ستمبر کیلئے ایندھن کی ضروریات محفوظ کرلیں، امریکا سے وی ایل سی سی کے ذریعے خام تیل لانے پر غور

پاکستان نے ستمبر کیلئے ایندھن کی ضروریات محفوظ کرلیں، امریکا سے وی ایل سی سی کے ذریعے خام تیل لانے پر غور

▫️حکومت عمان، فجیرہ اور دیگر ممالک سے خام تیل کی درآمد کے متبادل راستوں کا جائزہ لے رہی ہے، مستقبل کی توانائی ضروریات کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی جاری

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ستمبر کیلئے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ نامساعد حالات کے باوجود اکتوبر کی ضروریات کیلئے بھی سپلائی محفوظ بنا لی گئی ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ستمبر کیلئے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ نامساعد حالات کے باوجود اکتوبر کی ضروریات کیلئے بھی سپلائی محفوظ بنا لی گئی ہے۔ تاہم علاقائی صورتحال میں غیر یقینی کے باعث حکومت نومبر کیلئے بھی پہلے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت مناسب ذخائر موجود ہیں اور ستمبر کی ضروریات پوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اکتوبر کیلئے بھی کافی انتظامات کر لیے گئے ہیں، تاہم آنے والے مہینوں کیلئے مزید منصوبہ بندی ضروری ہے۔
علی پرویز ملک کے مطابق حکومت آبنائے ہرمز، باب المندب اور سعودی عرب سے آنے والی سپلائی میں ممکنہ تعطل سے نمٹنے کیلئے متعدد ہنگامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان عمان اور فجیرہ سے خام تیل حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ لیبیا، امریکا، مغربی افریقا، نائجیریا اور قازقستان سے بھی تیل کی درآمد کے راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکا سے ایک وی ایل سی سی (بہت بڑا خام تیل بردار جہاز) کے ذریعے خام تیل لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جسے حب کے قریب لنگر انداز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وی ایل سی سی عام آئل ٹینکرز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ بندرگاہوں میں ایسے بڑے جہازوں کیلئے مطلوبہ گہرائی اور بنیادی سہولیات موجود نہیں، اس لیے عمان کے صحار یا حب کے قریب لنگر انداز کرکے شپ ٹو شپ منتقلی کے ذریعے خام تیل پہنچانے کے امکانات دیکھے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر تیل کی سپلائی میں بڑا تعطل پیدا ہوا تو ڈیزل کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ مقامی ریفائنریز زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر کام کر کے ضروریات پوری کر رہی ہیں۔
پاکستان اپنی درآمدی تیل اور گیس کی بڑی مقدار خلیجی خطے سے حاصل کرتا ہے، جبکہ زیادہ تر سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے۔ حکومت اب توانائی کے تحفظ کیلئے متبادل ذرائع اور نئے سپلائی راستوں پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں