ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل سمیت اپنے عالمی اثاثے قرضوں میں کمی کیلئے فروخت کرنے کا امکان

پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل سمیت اپنے عالمی اثاثے قرضوں میں کمی کیلئے فروخت کرنے کا امکان

▫️پیرس کا سکرائب ہوٹل اور اندرون و بیرون ملک درجنوں دیگر جائیدادیں فروخت یا مالی واجبات کی ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں سرکاری دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پاس موجود اندرون و بیرون ملک جائیدادوں کو کمپنی کے واجبات اور قرضوں میں کمی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان اثاثوں میں نیویارک کا معروف روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کا تاریخی سکرائب ہوٹل بھی شامل ہیں، جو اپنی تجارتی اور رئیل اسٹیٹ اہمیت کے باعث طویل عرصے سے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔
نجکاری کمیشن کی دستاویزات کے مطابق 11 اثاثوں کی فروخت یا منتقلی کے بعد پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پاس اب بھی 36 جائیدادیں موجود ہیں۔ یہ اثاثے پاکستان، امریکا اور فرانس میں واقع ہیں اور ان میں ہوٹلز، سیلز دفاتر، گودام، زرعی اراضی، رہائشی جائیدادیں، ایک فارم ہاؤس، ہاؤسنگ کالونی اور سینکڑوں ایکڑ زمین شامل ہے۔
بیرون ملک موجود نمایاں اثاثوں میں نیویارک کا روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کا سکرائب ہوٹل شامل ہیں، جبکہ پاکستان میں موجود جائیدادوں میں تجارتی دفاتر، گودام، کھلے پلاٹس، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر قیمتی اراضی شامل ہے۔ اس وسیع پورٹ فولیو کو کسی بھی سرکاری ادارے سے منسلک اہم ترین رئیل اسٹیٹ اثاثوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 36 میں سے 7 جائیدادیں گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کی گئی تھیں۔ ان میں اسلام آباد کا ایک کھلا پلاٹ، کراچی میں ایک سپورٹس کمپلیکس اور فٹ بال گراؤنڈ بھی شامل ہیں۔
نجکاری کمیشن کے مطابق ان جائیدادوں کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بقایا مالی واجبات کی ادائیگی اور قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک موجود قیمتی اثاثوں کے مستقبل کے بارے میں مختلف آپشنز زیر غور آ سکتے ہیں، جن میں براہ راست فروخت، لیز، مشترکہ سرمایہ کاری یا کمرشل ڈیولپمنٹ شامل ہو سکتی ہے۔
اثاثوں کی یہ حکمت عملی حکومت کے اس وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی فروخت کرنے کی توقع رکھتی ہے۔
اس مجوزہ سودے سے قومی خزانے کو تقریباً 45 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ حکومت کے نزدیک اس اقدام سے نہ صرف نجکاری کا عمل مکمل ہو گا بلکہ پی آئی اے سے وابستہ مالی ذمہ داریوں کو بھی زیادہ منظم انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔
روزویلٹ ہوٹل اور سکرائب ہوٹل جیسے نمایاں عالمی اثاثوں کے مستقبل پر سرمایہ کاروں، رئیل اسٹیٹ ماہرین اور پالیسی سازوں کی گہری نظر رہے گی۔ ان میں سے کسی بڑے اثاثے کی فروخت یا کمرشل استعمال کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کیے جانے والے اہم ترین رئیل اسٹیٹ سودوں میں شمار ہو سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں