ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبے کی مالی معاونت کیلئے اربوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی کے کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبے کی مالی معاونت کیلئے اربوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی کے کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

▫️ وزیراعظم کی ریلوے اراضی کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرکے بینکوں سے فنانسنگ حاصل کرنے کی جامع حکمت عملی دو ہفتوں میں تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرکے مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے بینکوں سے فنانسنگ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرکے مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے بینکوں سے فنانسنگ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت اس اقدام کے ذریعے ریلوے کے بنیادی سٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، منصوبے کیلئے متبادل مالی وسائل پیدا کرنے اور پاکستان ریلوے کو مالی طور پر خودکفیل بنانے کی خواہاں ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ریلوے اصلاحات اور ایم ایل ون منصوبے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایم ایل ون منصوبے پر کام تیز کرنے اور پاکستان ریلوے میں کارپوریٹ طرز کی اصلاحات متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ ادارے کی انتظامی و عملی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے، مالی نظم و ضبط کو مضبوط کیا جاسکے اور ریلوے کو معاشی طور پر خودکفیل ادارے میں تبدیل کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے ریلوے کی قیمتی اراضی پر تجارتی منصوبے قائم کرنے اور ان منصوبوں کے ذریعے بینکوں سے مالی وسائل حاصل کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر ایک جامع حکمت عملی پیش کی جائے جس میں ریلوے اراضی کے تجارتی امکانات اور ایم ایل ون منصوبے کیلئے بینکاری شعبے سے فنانسنگ حاصل کرنے کے مجوزہ طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہوں۔

حکومت اس اقدام کے ذریعے ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مالی وسائل پیدا کرنے اور روایتی سرکاری فنڈنگ پر انحصار کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس قیمتی اراضی اور دیگر اثاثے موجود ہیں جن کی کمرشل صلاحیت سے تاحال مکمل استفادہ نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اثاثوں کے مؤثر انتظام اور تجارتی استعمال سے نہ صرف ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے خاطرخواہ وسائل حاصل کیے جاسکتے ہیں بلکہ قومی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں پاکستان ریلوے کی تجاوزات کی زد میں آنے والی اراضی کی نشاندہی اور اسے واگزار کرانے کیلئے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کی نشاندہی اور سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وزارت ریلوے کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی اراضی واگزار کراکے پیداواری اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا ادارے کی مالی حالت بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ ایک ہزار 726 کلومیٹر طویل ایم ایل ون ریلوے لائن کی مجوزہ اپ گریڈیشن کو چار بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کراچی سے روہڑی، روہڑی سے ملتان، ملتان سے لاہور اور لاہور سے پشاور کے سیکشن شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے بین الاقوامی مالی معاونت حاصل کی جارہی ہے جبکہ باقی حصوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ملکی وسائل سے فنانسنگ کے انتظامات پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں کراچی روہڑی سیکشن پر پیش رفت، ایم ایل ون منصوبے کے مختلف مراحل اور پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایم ایل ون منصوبہ ملک کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی مرکزی ریلوے لائن کو جدید بنانا، مسافر ٹرینوں کی سہولیات بہتر کرنا اور بڑے صنعتی و کمرشل مراکز کے درمیان مال برداری کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ریلوے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن سفری سہولیات کی بہتری، مال برداری کی استعداد بڑھانے اور قومی لاجسٹکس نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے پاکستان ریلوے کے انتظامی ڈھانچے کو جدید بنانے اور کارپوریٹ اصولوں کے مطابق اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مالی نظم و ضبط، عملی استعداد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

شہباز شریف نے ریلوے کے نظام میں بہتری اور ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب اور حنیف عباسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی سہولیات تک رسائی سے متعلق ایک الگ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہاؤسنگ، زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں قرضوں کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں اور کاروباری اداروں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی بہتر ہو، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور کاروباری ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔

انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی استعداد بڑھانے، پیداواری صلاحیت بہتر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور انہیں عالمی ویلیو چین سے منسلک کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے نومبر 2026 کے اختتام تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے خصوصی پورٹل فعال کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ قرضوں اور دیگر بینکاری سہولیات تک رسائی آسان بنائی جاسکے اور ان کی فراہمی کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہوسکے۔

اجلاس میں نیشنل بینک آف پاکستان اور فرسٹ ویمن بینک کی قرضوں کی فراہمی سے متعلق کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ہاؤسنگ فنانس کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں میں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے 76 فیصد قرضوں کی منظوری کی شرح کو سراہتے ہوئے بینکاری سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی پنجاب کی طرز پر اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت کی تاکہ جائیداد کی ملکیت اور دیگر متعلقہ معلومات کی تصدیق کا عمل آسان اور شفاف بنایا جاسکے اور شہریوں کو مکانات کی تعمیر یا خریداری کیلئے بینکوں سے قرضے حاصل کرنے میں سہولت ملے۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک 71 ہزار 690 قرضوں کی درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 426 ارب روپے ہے۔

حکام کے مطابق منظور شدہ قرضوں میں سے 13 ہزار 214 مستحقین کو 76 ارب روپے کی رقم فراہم کی جاچکی ہے۔

حکومت نے رواں سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار رہائشی یونٹس کیلئے مجموعی طور پر 700 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

دونوں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں وزیراعظم کی ہدایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت قومی اداروں کے اثاثوں کو معاشی سرگرمیوں کیلئے مؤثر انداز میں استعمال کرنے، بینکاری سہولیات تک رسائی بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سرکاری اداروں کی مالی و انتظامی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں