ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سرکاری املاک کا تمام ریکارڈ جلد ڈیجیٹل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

سرکاری املاک کا تمام ریکارڈ جلد ڈیجیٹل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

▫️اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی، تمام وفاقی وزارتیں ای آفس پر منتقل، سرکاری اداروں اور ملکیتی کمپنیوں تک نظام کا دائرہ بڑھانے پر کام جاری

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اثاثوں سے متعلق معلومات کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے تاکہ ریکارڈ کو زیادہ محفوظ، شفاف اور مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے یہ ہدایات نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں جاری اصلاحات اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
اجلاس میں سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل منتقلی، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سرکاری خدمات، ای آفس نظام اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک سمیت مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کو جلد ڈیجیٹل شکل میں منتقل کرنے پر زور دیا۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری جائیدادوں اور اثاثوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ان کے انتظام اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
شہباز شریف نے شہریوں کو بروقت، شفاف اور آسان ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے سرکاری خدمات کا حصول آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنایا جائے۔
وزیراعظم نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہریوں کیلئے آسان، مؤثر اور جدید ڈیجیٹل سرکاری خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے اور مختلف اداروں کے ڈیجیٹل نظام کو اس انداز میں بہتر بنایا جائے کہ عوام کو سرکاری امور کیلئے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تاخیر کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے اور ٹیکنالوجی پارک کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں جاری انتظامی اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کی تنظیم نو اور افرادی قوت کو ضرورت کے مطابق کرنے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ اہم عہدوں پر تعیناتیاں شفاف طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی تمام وزارتیں ای آفس نظام پر منتقل ہو چکی ہیں، جبکہ دیگر سرکاری محکموں اور حکومت کی ملکیتی اداروں میں بھی اس نظام کو متعارف کرانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے کام جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور ای آفس کے دائرہ کار میں توسیع کو سرکاری انتظامی نظام کو کاغذی ریکارڈ سے جدید ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سرکاری ریکارڈ تک رسائی، نگرانی اور انتظام کو بہتر بنانے کے ساتھ سرکاری امور میں شفافیت بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں