تاریخ اشاعت: April 14, 2026 - 6:00 PM
Punjab CM Chairs Meeting to Review Road Infrastructure Development, Approves Multiple Road Projects
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کا جائزہ ، متعدد روڈز کی منظوری
▫️صوبہ بھر میں سڑکوں کے مجموعی طور پر 2143 منصوبے جاری ہیں، جن میں سے 258 زیر تکمیل ہیں، بریفننگ
لاہور | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری اور مجوزہ سڑکوں کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ کی معیار...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری اور مجوزہ سڑکوں کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ کی معیاری اور بروقت تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل فور منصوبے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسی طرح سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف مراحل اور وزیر آباد روڈ سے سیالکوٹ پسرور روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر بھکر، لیہ اور تھل کے دیگر علاقوں کو ایم فور موٹروے سے منسلک کرنے کے لیے تھل ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا، جسے اہم علاقائی رابطہ منصوبہ قرار دیا گیا۔
اجلاس میں راولپنڈی سگنل فری کوریڈور منصوبے کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت سات انڈر پاسز اور ایک اوور ہیڈ برج تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ہفتہ وار پیشرفت رپورٹس طلب کر لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ روڈ سیکٹر کے منصوبے ہر صورت 30 جون تک مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق صوبہ بھر میں سڑکوں کے مجموعی طور پر 2143 منصوبے جاری ہیں، جن میں سے 258 زیر تکمیل ہیں۔ سی ایم انیشی ایٹو کے تحت 133 جبکہ دیگر 125 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ روڈ بحالی پروگرام کے پہلے مرحلے کی 85 میں سے 38 اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 47 پر کام جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 41 میں سے 18 مکمل اور 25 زیر تکمیل ہیں۔