ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، جم، فٹنس سنٹرز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ سمیت مختلف سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے پر غور

پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، جم، فٹنس سنٹرز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ سمیت مختلف سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے پر غور

▫️پنجاب ریونیو اتھارٹی کا نیا نظام، ٹیکس فراڈ کے فوجداری مقدمات کیلئے مالی حد 1 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دیدی گئی

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رسک بیسڈ آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان، سپلائرز اور مالی لین دین کی نگرانی کیلئے ایک رسک رجسٹر قائم کیا جائے گا۔
مجوزہ نظام کے تحت مشکوک یا ہائی رسک کلیمز کو مؤخر، مسترد یا آڈٹ کیلئے منتخب کیا جا سکے گا، تاہم ٹیکس دہندگان کو کسی بھی کارروائی سے قبل سماعت اور اپیل کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
فنانس بل 2026 میں جرمانوں کی شرح میں نمایاں اضافے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، جس کے تحت ٹیکس انوائس جاری نہ کرنے پر پہلی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 10 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکے گا، جبکہ ای انوائسنگ سسٹم میں چھیڑ چھاڑ یا بائی پاس کرنے پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکس فراڈ کے فوجداری مقدمات کیلئے مالی حد 1 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں مختلف سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جن میں ریسٹورنٹس، کیٹرنگ، ٹور آپریٹرز، پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، رینٹ اے کار، جم، فٹنس سروسز، لانڈری، ویئر ہاؤسنگ، آلات کرایہ پر دینے اور ٹیکس کنسلٹنسی سمیت رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ سروسز شامل ہیں۔
آئی ٹی سروسز کیلئے ادائیگی کے طریقہ کار کی بنیاد پر مختلف شرحیں تجویز کی گئی ہیں، جس کے مطابق ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے والی آئی ٹی سروسز پر 8 فیصد جبکہ دیگر صورتوں میں 16 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ ایونٹ مینجمنٹ سروسز پر بھی بغیر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے 8 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں