ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ماڈل ایگریکلچر مال قائم کرنے کا فیصلہ

▫️کاشتکاروں کو ایگریکلچرل ان پٹ، جدید آلات، ماہرین سے مشاورت اور دیگر سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ماڈل ایگریکلچر مال قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے اچھے دن آ چکے ہیں اور پنجاب کا زرعی شعبہ جدید سہولتوں کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کو زرعی ضروریات، مشاورت اور جدید سہولتیں گاؤں کے قریب ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد کاشتکار کو روایتی مشکلات سے نکال کر جدید، منظم اور سہولت یافتہ زرعی نظام سے منسلک کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے کسان دوست ویژن کے تحت پنجاب میں “ون سٹاپ ایگریکلچر اِن پٹ مارکیٹ” کا تصور متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل، کھاد، بیج، زرعی ادویات، جدید زرعی آلات، ماہرین سے رہنمائی اور دیگر سہولتیں ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی۔
پنجاب کے چار اضلاع ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مال مکمل طور پر فنکشنل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید 10 اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
حکومتی منصوبے کے تحت فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، راجن پور، وہاڑی، رحیم یار خان، اٹک اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں بھی ماڈل ایگریکلچر مال قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مرحلہ وار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا تاکہ چھوٹے اور بڑے کاشتکار یکساں طور پر حکومتی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ماڈل ایگریکلچر مال میں کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات کرائے پر بھی دستیاب ہوں گے، جس سے چھوٹے کاشتکار مہنگی مشینری خریدنے کے بجائے ضرورت کے مطابق آلات حاصل کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے پیداواری لاگت میں کمی، فصلوں کی پیداوار میں بہتری اور زرعی عمل میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔
ایگریکلچر مال کا انتظام و انصرام نجی شعبے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو شفاف، مؤثر اور قابل اعتماد سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کے ذریعے زرعی شعبے میں سرکاری رہنمائی اور نجی شعبے کی کارکردگی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں