ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں سیلابی علاقوں سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ، تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر

▫️ دریاؤں اور آبی گزرگاہوں میں تعمیرات پر سخت پابندی، پی ڈی ایم اے کی تنظیمِ نو کی منظوری.

لاہور | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سیلابی علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت متعلقہ اداروں کو تین ماہ کے اندر اندر دریاؤں اور آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیر...

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سیلابی علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت متعلقہ اداروں کو تین ماہ کے اندر اندر دریاؤں اور آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ مینجمنٹ سے متعلق ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی، جس میں متعلقہ محکموں نے سیلابی خطرات، آبی گزرگاہوں کی صورتحال اور آئندہ حفاظتی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت جاری کی کہ دریائی گزرگاہوں، نالوں اور فلڈ چینلز میں ہر قسم کی تعمیرات پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غیر قانونی تعمیرات جو سیلابی راستوں میں قائم کی گئی ہیں، وہ نہ صرف آبی بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ قریبی آبادیوں کے لیے خطرات میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ اگر کسی شخص کی جانب سے آبی گزرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی ہوں اور سیلاب کے دوران وہ متاثر یا منہدم ہو جائیں تو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تنظیمِ نو کی بھی منظوری دی گئی۔ اس مقصد کے لیے ادارے میں آٹھ نئے ونگز قائم کیے جائیں گے تاکہ ہنگامی حالات میں ردعمل کی صلاحیت، پیشگی منصوبہ بندی اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد سیلابی خطرات میں کمی، شہری اور دیہی آبادیوں کا تحفظ اور آبی گزرگاہوں کے قدرتی بہاؤ کی بحالی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں