ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں 2029 تک متبادل آبی ذرائع بڑھانے کے لیے اربن واٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع

پنجاب میں 2029 تک متبادل آبی ذرائع بڑھانے کے لیے اربن واٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع

▫️محکمہ ہاؤسنگ اور پنجاب واسا کی ٹیکنیکل ٹیم کی سیکرٹری ہاؤسنگ کو مجوزہ منصوبے پر بریفنگ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مجموعی صلاحیت 80 کروڑ گیلن یومیہ کرنے اور 13 کروڑ گیلن یومیہ شفاف سرفیس واٹر سسٹم میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب بھر میں سال 2029 تک شہری علاقوں میں قابلِ استعمال پانی کے متبادل ذرائع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب بھر میں سال 2029 تک شہری علاقوں میں قابلِ استعمال پانی کے متبادل ذرائع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ویسٹ واٹر اور سرفیس واٹر کو ٹریٹ کرکے قابلِ استعمال بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی اور عملی نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد زیرِ زمین پانی پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنا اور مستقبل کی آبی ضروریات کو پائیدار بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے سیکرٹری نورالامین مینگل کو پیش کیے گئے اربن واٹر مینجمنٹ پلان میں صوبے کے شہری علاقوں میں پانی کے متبادل ذرائع کی ترقی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور سرفیس واٹر کے مؤثر استعمال سے متعلق مختلف تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
محکمہ ہاؤسنگ اور پنجاب واسا کی ٹیکنیکل ٹیم نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مجوزہ منصوبے کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پلان میں ویسٹ واٹر اور سرفیس واٹر کو مستقبل کے اہم متبادل آبی ذرائع کے طور پر استعمال کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیرِ زمین پانی پر انحصار کم کرنے کے لیے متبادل ذرائع کو فروغ دیا جائے اور شہری علاقوں میں پانی کے پائیدار انتظام کے لیے مؤثر حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرفیس واٹر کے استعمال کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت 2029 تک صوبے میں منظم اربن واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اربن واٹر مینجمنٹ پلان میں 80 کروڑ گیلن یومیہ صلاحیت کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ شامل ہے، جبکہ 13 کروڑ گیلن یومیہ شفاف سرفیس واٹر کو بھی پانی کے مجموعی نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت قابلِ استعمال سرفیس واٹر کا حصہ موجودہ 6 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد تک لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پانی کے منصوبوں کی پلاننگ اور عملی نفاذ میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ شہری علاقوں میں پانی کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے متبادل ذرائع سے قابلِ استعمال پانی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زیرِ زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی کو روکنے کے لیے سرفیس واٹر اور ٹریٹڈ ویسٹ واٹر کے استعمال کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سمارٹ اربن واٹر مینجمنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شہری علاقوں میں پانی کے متبادل ذرائع کو ترقی دے کر مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ زیرِ زمین آبی ذخائر پر دباؤ بھی کم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کی کامیاب تکمیل نہ صرف شہری آبادی کے لیے پانی کی دستیابی بہتر بنانے میں مددگار ہوگی بلکہ تیزی سے پھیلتے ہوئے شہری علاقوں، نئی رہائشی آبادیوں اور مستقبل کے شہری و رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے بھی پائیدار پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں