ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب حکومت نے کاروباری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ’’ای بز‘‘ پورٹل متعارف کرا دیا، ہاؤسنگ ، مواصلات و تعمیرات، تجارت بھی پورٹل میں شامل ہوں گے

پنجاب حکومت نے کاروباری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ’’ای بز‘‘ پورٹل متعارف کرا دیا، ہاؤسنگ ، مواصلات و تعمیرات، تجارت بھی پورٹل میں شامل ہوں گے

▫️280 سے زائد سرکاری کاروباری خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر منتقل، سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں بڑھانے کا دعویٰ

لاہور | ری نیوز پاکستان
حکومتِ پنجاب نے کاروباری سرگرمیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سرمایہ کاروں کو درپیش روایتی دفتری پیچیدگیوں کے خاتمے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ای بز‘‘ متعارف کرا دیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہاؤسنگ ، مواصلات و تعمیرات، تجارت، صنعت، ماحولیات سمیت مختلف محکموں کی کاروباری خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرکے کاروباری برادری کو تیز، شفاف اور سہل نظام مہیا کرنا ہے۔
یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی سربراہی میں تیار کیا گیا۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ’’ای بز‘‘ پورٹل پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں مختلف سرکاری اداروں کی 280 کاروباری خدمات کو اس پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 121 خدمات فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی شامل ہیں، جبکہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری کے محکمے کی 34، جنگلات و جنگلی حیات کی 26، مائنز اینڈ منرلز کی 16، لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی 11، ضلعی انتظامیہ کی 10، زراعت کی 9 اور آبپاشی کی 8 خدمات بھی اس نظام کا حصہ بنائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ، توانائی، ماحولیات، مواصلات و تعمیرات، فشریز، ہاؤسنگ، صحت، ایکسائز، فنانس اور خصوصی تعلیم سمیت متعدد دیگر شعبوں کی خدمات کو بھی مرحلہ وار ’’ای بز‘‘ پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف محکموں میں بکھرے ہوئے کاروباری اجازت ناموں اور منظوریوں کے نظام کو ایک پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ایک غیر معمولی انتظامی اصلاح ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا بلکہ کاروباری افراد کو متعدد دفاتر کے چکر لگانے سے بھی نجات ملے گی۔
’’ای بز‘‘ منصوبے کی نمایاں خصوصیت ’’آسک ونس‘‘ پالیسی ہے، جس کے تحت درخواست گزار کو اپنی بنیادی معلومات صرف ایک مرتبہ فراہم کرنا ہوں گی۔ بعد ازاں یہی معلومات متعلقہ محکموں کے ساتھ خودکار اور محفوظ انداز میں شیئر کی جائیں گی، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہوگی۔
پلیٹ فارم میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے دستاویزات اور نقشہ جات کی جانچ، ورک فلو آٹومیشن اور ڈیجیٹل شناختی تصدیق جیسے جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے درخواستوں کی منظوری کے عمل میں شفافیت اور رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ روایتی فائل ورک اور دستی منظوریوں کے باعث ہونے والی تاخیر میں بھی کمی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ’’ای بز‘‘ پورٹل کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً 80 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جسے کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید محکموں اور خدمات کو اس پلیٹ فارم میں شامل کرکے اسے صوبے کا مرکزی کاروباری سہولت مرکز بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں