ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب حکومت نے نئے فلنگ اسٹیشنز کے این او سیز کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کردیا

پنجاب حکومت نے نئے فلنگ اسٹیشنز کے این او سیز کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کردیا

▫️ای ٹیکسی سکیم میں بھی 20 گاڑیاں فراہم کرنے والی فرم کو چارجنگ اسٹیشنز مفت انسٹال کرنے کا پابند کیا جائے گا

لاہور | ری نیوز پاکستان پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے چارجنگ اسٹیشنز کی انسٹالیشن کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے چارجنگ اسٹیشنز کی انسٹالیشن کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
حکام کے مطابق نئے فلنگ اسٹیشنز کے این او سیز کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا پیٹرول اسٹیشن بنانے والوں کو کم از کم دو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب یقینی بنانا ہوگی جبکہ نئی پالیسی کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر کے فلنگ اسٹیشنز پر چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب لازم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے بحران کے بعد شہریوں کا رجحان تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل ہو رہے ہیں، جس کے پیش نظر چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سکیم میں بھی 20 گاڑیاں فراہم کرنے والی فرم کو چارجنگ اسٹیشنز مفت انسٹال کرنے کیلئے پابند کیا جائے گا۔ ای ٹیکسی اسکیم کی تکمیل پر 50 سے زائد چارجنگ اسٹیشنز مفت دستیاب ہوں گے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی الیکٹرک بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز پہلے ہی موجود ہیں اور اب نجی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بھی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں