تاریخ اشاعت: November 18, 2026 - 12:01 PM
Punjab Housing Minister Orders Priority Release of Second Instalments Under Apni Chhat Apna Ghar Programme
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے مستحق خاندانوں کو دوسری قسط ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت
▫️ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا کی 111ویں گورننگ باڈی کا اجلاس، ادارے کی کارکردگی اور مجوزہ قانونی اصلاحات کا جائزہ
صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی 111ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی معاملات اور قوانین میں مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام میں اصلاحات کا بنیادی مقصد رہائشی منصوبوں کے طریقہ کار کو مزید مؤثر، شفاف اور آسان بنانا ہے تاکہ کم آمدن والے طبقے کو رہائش کی فراہمی میں حائل مشکلات کم کی جا سکیں۔
بلال یاسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے مستحق خاندانوں کو دوسری قسط ترجیحی بنیادوں پر جاری کی جائے تاکہ گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے متعلقہ تقریب کی تمام تیاریاں بھی بروقت اور جامع انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔