ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب کا 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے غیر استعمال شدہ سرکاری املاک کمرشلائز کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے غیر استعمال شدہ سرکاری املاک کمرشلائز کرنے کا فیصلہ

▫️محکمہ ہاؤسنگ نے صوبے بھر میں خالی، غیر استعمال شدہ اور کم استعمال ہونے والی سرکاری رہائشی و کمرشل املاک کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت خالی، غیر استعمال شدہ اور کم استعمال ہونے والی سرکاری املاک کی نشاندہی اور انہیں کمرشلائز کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے 12 سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکومت کی ملکیت رہائشی اور کمرشل املاک کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اثاثوں کی کمرشل استعداد کا جائزہ لینا اور ان سے ریونیو حاصل کرنے کے لیے منظم منصوبہ تیار کرنا ہے۔
مراسلے کے مطابق 9 ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور 3 دیگر سرکاری اداروں سے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ مراسلہ راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ارسال کیا گیا ہے۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق خالی، غیر استعمال شدہ اور کم استعمال ہونے والی سرکاری املاک آئندہ مالی سال کے لیے صوبے کا 500 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایسی سرکاری رہائشی اور کمرشل املاک کا جامع ریکارڈ مرتب کیا جائے جو مکمل طور پر استعمال میں نہیں آ رہیں۔
اداروں سے یہ تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں کہ کون سی سرکاری املاک فروخت، لیز، نیلام، لائسنس یا کسی دیگر مقصد کے لیے استعمال کی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق اس مشق سے حکومت کو سرکاری املاک کی موجودہ حیثیت معلوم کرنے اور ریونیو جنریشن کے مزید مواقع کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔
املاک کے ریکارڈ کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی سڑکوں، کوریڈورز اور علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں کمرشل سرگرمیوں کے زیادہ امکانات موجود ہیں۔ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے سفارشات بھی جمع کرائیں کہ ان مقامات کو صوبائی حکومت کے لیے آمدن کا ذریعہ بنانے کے لیے کس طرح بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ زمین اور املاک کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کیا جائے، ان کی کمرشلائزیشن کی استعداد کا جائزہ لیا جائے اور ریونیو جنریشن کے قابل عمل مواقع کی نشاندہی کی جائے۔ متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے تفصیلی ایکشن پلانز اور ان پر عمل درآمد کی ٹائم لائنز بھی جمع کرائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کو سرکاری اثاثوں کے بہتر استعمال، روایتی آمدنی کے ذرائع پر دباؤ کم کرنے اور صوبے کے شہری و ترقی پذیر علاقوں میں منظم کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں