ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں لینڈ کنسولیڈیشن کا 66 سال پرانا قانون ختم، نیا ریپیل ایکٹ نافذ

پنجاب میں لینڈ کنسولیڈیشن کا 66 سال پرانا قانون ختم، نیا ریپیل ایکٹ نافذ

▫️زیر التوا کنسولیڈیشن سکیمیں 180 روز میں مکمل کرنا لازم، مقررہ مدت کے بعد معاملات پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت نمٹائے جائیں گے

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے اراضی کے معاملات سے متعلق پرانے اور پیچیدہ قانونی نظام کے خاتمے کے لیے 66 سال پرانا کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز آرڈیننس ختم کرتے ہوئے نیا ریپیل ایکٹ نافذ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت صوبے میں زیر التوا کنسولیڈیشن سکیموں کو 180 روز کے اندر مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت کے بعد جو کیسز نامکمل رہ جائیں گے، انہیں پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت نمٹایا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق حکومت کو اراضی کے معاملات میں ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے، نئی ہدایات جاری کرنے اور ریونیو نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز ہوگا اور برسوں سے زیر التوا زمینوں کی کنسولیڈیشن سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے گا۔
سرکاری حکام کے مطابق نئی قانون سازی کے بعد زمینوں کی کنسولیڈیشن کا پرانا اور سست نظام ختم ہو جائے گا، جبکہ اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کے لیے عملی اقدامات میں تیزی آئے گی۔ اس اصلاحات کا مقصد زمینوں کی تقسیم، قبضوں، ملکیتی تنازعات اور ریکارڈ کی درستگی سے متعلق دیرینہ مسائل کو کم کرنا ہے۔
حکومت کو توقع ہے کہ نئے نظام کے تحت کسانوں، زمین مالکان اور شہریوں کو انتقالات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو خدمات تک تیز، آسان اور شفاف رسائی حاصل ہو سکے گی، جبکہ اراضی کے انتظام و انصرام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں