تاریخ اشاعت: June 24, 2026 - 5:45 PM
Punjab Revenue Authority Launches Major Crackdown on Tax Defaulters, Seals Offices of 15 Housing Developers
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 15 ہاؤسنگ ڈویلپرز کے دفاتر سیل
▫️لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژنز میں کارروائیاں، مارکیز، میرج ہالز اور ریسٹورنٹس بھی زد میں آگئے
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے مختلف ڈویژنز میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 15 ہاؤسنگ ڈویلپرز کے دفاتر سربمہر کر دیے۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژنز میں کی گئیں، جہاں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی، سیلز ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور ٹیکس ادائیگی میں تضادات پر مختلف کاروباری مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران متعدد مارکیز اور میرج ہالز کو بھی سیل کیا گیا، جبکہ کئی ریسٹورنٹس کا سیل ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چھان بین کے دوران سیل ریکارڈ اور جمع کرائے گئے ٹیکس میں فرق سامنے آیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں کا ریکارڈ مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس بے ضابطگیوں پر 25 کاروباری اداروں کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔ حکام کے مطابق نوٹسز کا مقصد متعلقہ اداروں سے ٹیکس ریکارڈ، ادائیگیوں اور کاروباری لین دین کی وضاحت طلب کرنا ہے تاکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
پی آر اے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں، کاروباری مراکز کی سیلنگ اور قانونی نوٹسز سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں ٹیکس نیٹ کو مؤثر بنانے، ریونیو لیکیج روکنے اور ٹیکس چوری میں ملوث کاروباری اداروں کے خلاف مہم جاری رہے