ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

لاہور میں ریلوے اراضی واگزار مہم تیز، پچیس ایکڑ قیمتی زمین قبضہ مافیا سے واپس حاصل

▫️مغل پورہ، ہربنس پورہ اور کینٹ کے اطراف کمرشل و زرعی قبضے ختم، زمین کی مالیت پچاس ارب روپے سے زائد ▫️واگزار اراضی سے ریونیو جنریشن، ایم ایل ون منصوبہ اور تجارتی مراکز کی تیاری، سخت قانونی کارروائی کا اعلان ری نیوز رپورٹر (لاہور): ...

▫️مغل پورہ، ہربنس پورہ اور کینٹ کے اطراف کمرشل و زرعی قبضے ختم، زمین کی مالیت پچاس ارب روپے سے زائد
▫️واگزار اراضی سے ریونیو جنریشن، ایم ایل ون منصوبہ اور تجارتی مراکز کی تیاری، سخت قانونی کارروائی کا اعلان ری نیوز رپورٹر

(لاہور):
پاکستان ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے اور اعلیٰ حکام کی ہدایات پر ملک گیر سطح پر ریلوے اراضی واگزار کرانے کے لیے جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں تیزی کر دی ہے، جس کا سب سے بڑا مرکز لاہور ڈویژن بن چکا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں ریلوے کی قیمتی ترین زمین واقع ہونے کے باعث یہاں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

حالیہ آپریشنز کے دوران صرف رہائشی نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر کمرشل اور زرعی قبضے بھی ختم کرائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مغل پورہ، ہربنس پورہ اور کینٹ کے گرد و نواح میں قائم فیکٹریاں، ورکشاپس اور گوداموں کو ریلوے اراضی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر پچیس ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے، جس کا بڑا حصہ شہر کے پوش اور کمرشل طور پر اہم علاقوں کے قریب واقع ہے۔ مارکیٹ اندازوں کے مطابق اس زمین کی مجموعی مالیت پچاس ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واگزار مہم کے دوران ریلوے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار کے قبضہ مافیا سے روابط یا سہولت کاری ثابت ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت اور ریلوے حکام کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کو محض خالی چھوڑنے کے بجائے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان زمینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لیز پر دے کر ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ادارے کے دیرینہ مالی خسارے کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اراضی کے ایک حصے کو ML-1 منصوبے کے لیے استعمال کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت لاہور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن، رفتار میں اضافہ اور حفاظتی نظام کی بہتری شامل ہے۔

حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کے اطراف واگزار کرائی گئی زمینوں پر جدید تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور پارکنگ پلازے بنانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، جن سے شہری سہولتوں میں بہتری اور ریلوے کی مستقل آمدنی ممکن بنائی جا سکے گی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پچاس ارب روپے سے زائد مالیت کی ریلوے زمین کی واپسی سے پاکستان ریلوے کی بیلنس شیٹ میں نمایاں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے لاہور کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور غیر قانونی سوسائٹیوں اور قبضہ کلچر کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں