ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے 12 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16 ارب 33 کروڑ روپے مختص

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے 12 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16 ارب 33 کروڑ روپے مختص

▫️پی ایس ڈی پی میں 9 جاری اور 3 نئے منصوبے شامل، مجموعی لاگت 80 ارب روپے سے زائد مقرر

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے 12 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 16 ارب 33 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ان منصوبوں میں 9 جاری اور 3 نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 80 ارب 21 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ مختص کی گئی رقم وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیر انتظام تعمیرات، مرمت اور سرکاری عمارتوں سے متعلق مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
جاری منصوبوں میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 15 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ شہید ملت سیکرٹریٹ میں پرانی لفٹوں کی تبدیلی کے لیے ایک لاکھ ایک ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں 12 نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد سرکاری عمارتوں کی حالت بہتر بنانا، سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور رہائشی و دفتری انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں