ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم، بینک ملازمین سبسڈائزڈ فنانسنگ کیلئے نااہل قرار

اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم، بینک ملازمین سبسڈائزڈ فنانسنگ کیلئے نااہل قرار

▫️سٹیٹ بینک کی نئی وضاحت کے تحت بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین سکیم سے قرض نہیں لے سکیں گے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام، گھر ہو تو اپنا، کے تحت شریک بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین کو سبسڈائزڈ ہاؤسنگ فنانس کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام، گھر ہو تو اپنا، کے تحت شریک بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین کو سبسڈائزڈ ہاؤسنگ فنانس کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
وضاحت میں متعلقہ مالیاتی اداروں کو اپنی برانچوں اور فیلڈ سٹاف کو آگاہ کرنے اور نئی اہلیت شرط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئی پابندی صرف ان بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین پر لاگو ہوگی جو حکومت کے سبسڈائزڈ ہاؤسنگ فنانس پروگرام میں شریک ہیں۔
ان ملازمین پر عام کمرشل ہاؤسنگ فنانس حاصل کرنے کی پابندی نہیں ہوگی اور وہ سرکاری سبسڈی سے باہر معمول کے بینکنگ چینلز سے قرض حاصل کر سکیں گے۔
دیگر اہل درخواست گزاروں کیلئے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام موجودہ شرائط کے تحت جاری رہے گا۔
سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ فنانس فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ صارف کیلئے شرح 5 فیصد مقرر ہے اور قرض کی مدت 20 سال تک ہو سکتی ہے۔
قرض لینے والے کو مکان یا تعمیراتی لاگت کا 10 فیصد اپنی طرف سے ادا کرنا ہوگا جبکہ باقی 90 فیصد تک رقم فنانسنگ کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہے۔
سکیم کے تحت پروسیسنگ فیس اور قبل از وقت قرض کی ادائیگی پر جرمانہ بھی نہیں رکھا گیا۔
ہاؤسنگ فنانس مکان یا فلیٹ خریدنے، اپنی ملکیتی زمین پر گھر تعمیر کرنے یا پلاٹ خریدنے کے ساتھ بیک وقت گھر کی تعمیر کیلئے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ پروگرام ابتدائی طور پر ستمبر 2025 میں میرا گھر میرا آشیانہ مارک اپ سبسڈی اینڈ رسک شیئرنگ سکیم فار افورڈایبل ہاؤسنگ فنانس کے نام سے شروع کیا گیا تھا، جسے بعد میں وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام، گھر ہو تو اپنا، کا نام دیا گیا۔
مارچ 2026 میں سکیم کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 10 مرلہ تک گھر اور 1,500 مربع فٹ تک فلیٹ کیلئے فنانسنگ کی اجازت دی گئی۔
اسی مرحلے پر زیادہ سے زیادہ قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی جبکہ صارف کیلئے شرح 5 فیصد مقرر کی گئی۔
سکیم میں کمرشل بینک، اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی شامل ہیں۔
بعد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور NICOP یا POC رکھنے والے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کو بھی سکیم میں شامل کیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کیلئے محکموں کے ذریعے اجتماعی درخواستوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
نجی ڈویلپرز کے ہاؤسنگ منصوبوں کو بھی پروگرام کے فنانسنگ نظام میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی۔
قرض کی درخواستوں پر تیز کارروائی کیلئے سٹیٹ بینک نے مکمل درخواست موصول ہونے کے بعد کریڈٹ منظوری کیلئے 15 ورکنگ دن کی حد مقرر کی ہے۔
قرض لینے والے کیلئے زیادہ سے زیادہ ڈیٹ برڈن ریشو خالص دستیاب آمدن کا 65 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
50 لاکھ روپے تک مالیت کی پراپرٹی کی ویلیوایشن بینک یا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی خود کر سکتی ہے جبکہ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کیلئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن سے منظور شدہ پینل ویلیوایٹر کی تشخیص ضروری ہوگی۔
14 ستمبر کی نئی وضاحت اس وسیع ہاؤسنگ فنانس پروگرام کے اندر صرف شریک مالیاتی اداروں کے ملازمین کیلئے اہلیت کی مخصوص پابندی ہے جبکہ دوسرے اہل درخواست گزاروں کیلئے سکیم موجودہ شرائط کے تحت جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں