ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس کے قواعد آسان کر دیے، جائیداد کی مالیت کے 90 فیصد تک قرض کی اجازت

سٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس کے قواعد آسان کر دیے، جائیداد کی مالیت کے 90 فیصد تک قرض کی اجازت

▫️50 لاکھ روپے تک ہاؤسنگ فنانس جائیداد پر حقِ ضمانت کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول، تنخواہ دار، کاروباری اور غیر رسمی آمدن والے افراد کیلئے درخواست کا عمل آسان

کراچی | ری نیوز پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہاؤسنگ فنانس سے متعلق پرڈینشل ریگولیشنز میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا قرضہ جاتی فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد گھروں کیلئے قرض تک رسائی آسان بنانا اور بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کیلئے رسک مینجمنٹ کے تقاضوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
نظرثانی شدہ قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور 2019 سے 2021 کے درمیان جاری کیے گئے متعدد سابقہ سرکلرز کی جگہ لیں گے۔
نئے فریم ورک کے تحت گھر یا فلیٹ خریدنے، اپنی ملکیتی زمین پر گھر تعمیر کرنے، تعمیر کیلئے پلاٹ خریدنے، موجودہ گھر میں توسیع یا اضافہ کرنے، مرمت اور تزئین و آرائش کے ساتھ رہائشی یونٹ میں قابل تجدید توانائی کے نظام نصب کرنے کیلئے بھی ہاؤسنگ فنانس حاصل کیا جا سکے گا۔
ہاؤسنگ فنانس کی زیادہ سے زیادہ مدت 30 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 سال ہو گی۔
نئے قواعد میں قرض اور جائیداد کی مالیت کا زیادہ سے زیادہ تناسب 90:10 مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت متعلقہ شرائط پوری ہونے پر بینک اور مالیاتی ادارے جائیداد کی مالیت کے 90 فیصد تک فنانسنگ فراہم کر سکیں گے۔
قرض لینے والے کی ادائیگی کی صلاحیت جانچنے کیلئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ مجوزہ ہاؤسنگ قرض کی ماہانہ قسط اور دیگر تمام صارف قرضوں کی مجموعی ماہانہ ادائیگیاں اس کی خالص قابل استعمال آمدن کے 65 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیں۔
نئے قواعد میں غیر رسمی ذرائع سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کیلئے بھی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے درخواست گزاروں کی ادائیگی کی صلاحیت جانچنے کیلئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ غیر رسمی آمدن کے تخمینی ماڈلز استعمال کیے جائیں۔
50 لاکھ روپے تک ہاؤسنگ فنانس کیلئے بینک جائیداد پر حقِ ضمانت قائم کر کے قرض فراہم کر سکیں گے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ یا کسی دوسرے صوبے کی متعلقہ اتھارٹی کا مساوی سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہو گا۔
ایک کروڑ روپے سے زائد فنانسنگ کی صورت میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے پینل میں شامل ویلیوایٹر سے جائیداد کی قیمت کا تخمینہ لازمی ہو گا۔
بینکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے فنانس شدہ رہائشی یونٹس کی جامع انشورنس یا تکافل کوریج حاصل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے معیاری فنانسنگ دستاویزات استعمال کرنا ہوں گے۔ ڈیجیٹل دستخط کی تصدیق ون ٹائم پاس ورڈ یا کسی دوسرے دو مرحلہ تصدیقی طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔
سٹیٹ بینک نے مشکلات کا شکار ہاؤسنگ قرضوں کیلئے چار درجوں پر مشتمل درجہ بندی بھی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت 90 دن، 180 دن، ایک سال اور دو سال کی عدم ادائیگی کے بعد قرضوں کو بالترتیب مختلف خطرے کی کیٹیگریز میں رکھا جائے گا۔
قرض کی ری شیڈولنگ یا ری سٹرکچرنگ عام طور پر دو سال میں صرف ایک مرتبہ کی جا سکے گی، جبکہ قرض کی مدت میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال کا اضافہ ممکن ہو گا، تاہم مجموعی مدت 30 سال سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔
سٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو تنخواہ دار افراد، باقاعدہ کاروبار کرنے والوں اور غیر رسمی آمدن رکھنے والے درخواست گزاروں کیلئے آسان اور یکساں ہاؤسنگ لون فارم متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ فارم کاغذی اور ڈیجیٹل دونوں صورتوں میں اردو اور انگریزی زبان میں دستیاب ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں