ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سندھ کابینہ کی منظوری: صوبائی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹل ہوگا

▫️سکھر آئی بی اے کو ٹیکنالوجی پارٹنر کا اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ▫️پورے منصوبے کی نگرانی بورڈ آف ریونیو سندھ کرے گا

کراچی (2 دسمبر 2025) ‏ReNews Pakistan سندھ کابینہ نے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں صوبے کے اراضی انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تاریخی نوعیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فی...

کراچی (2 دسمبر 2025)
‏ReNews Pakistan
سندھ کابینہ نے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں صوبے کے اراضی انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تاریخی نوعیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت سندھ بھر کے تمام لینڈ ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاکہ اراضی سے متعلق شفافیت، سکیورٹی اور عوامی سہولت میں اضافہ کیا جا سکے۔

کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ روایتی لینڈ ریکارڈ سسٹم میں دہائیوں پرانے مسائل، دفتری پیچیدگیوں، جعل سازی کے امکانات اور سست کارروائیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ نئے نظام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے ہر شہری کو اپنی زمین کے ریکارڈ تک براہ راست اور قابلِ اعتماد رسائی فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی مجموعی نگرانی بورڈ آف ریونیو سندھ کرے گا، جبکہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کی تکنیکی تیاری، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیٹا بیس آرکیٹیکچر اور نفاذ کا اہم ٹاسک سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کو یہ ذمہ داری اس کی مضبوط ٹیکنالوجیکل مہارت اور آئی ٹی سسٹمز میں تجربے کی بنیاد پر سونپی گئی ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے انتقالات، ملکیت کی تصدیق، سرکاری و نجی اراضی کا ڈیٹا، ریونیو ریکارڈ اور تمام متعلقہ معلومات کو ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام میں یکجا کیا جائے گا، جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ کرپشن، جعل سازی اور غیر قانونی انتقالات کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

حکومت سندھ نے اس اقدام کو صوبے میں لینڈ مینجمنٹ کی مکمل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے فیصلہ کن قدم قرار دیا ہے۔

کاپی رائٹ- ری نیوز پاکستان 2025
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں