ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سندھ حکومت کا صوبہ بھر میں زمینوں کے حقیقی الاٹیوں کے مسائل حل کرنے اور قبضے ختم کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبہ بھر میں زمینوں کے حقیقی الاٹیوں کے مسائل حل کرنے اور قبضے ختم کرانے کا فیصلہ

▫️صوبائی لینڈ کمیٹی نے متاثرہ الاٹیوں کی حتمی اور تصدیق شدہ فہرست تیار کرنے، شکایات جلد نمٹانے اور زیر التوا مقدمات میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی | ری نیوز پاکستان
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں زمینوں کے حقیقی الاٹیوں کو درپیش دیرینہ مسائل حل کرنے، زیر التوا زمینوں کے تنازعات جلد نمٹانے اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی لینڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں زمینوں کی الاٹمنٹ، غیر قانونی قبضوں، طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات اور صوبے کے مختلف ترقیاتی اداروں سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
ناصر حسین شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ اور حقیقی الاٹیوں کی جامع، حتمی اور تصدیق شدہ فہرست تیار کی جائے تاکہ ان کے مقدمات شفاف طریقے سے اور میرٹ پر حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ بہتر بنائیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت جائز الاٹیوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ غیر قانونی قبضے میں لیے گئے پلاٹس واگزار کرانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی، تاکہ زمینیں ان کے اصل حق داروں کو واپس دلائی جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام متعدد پلاٹس اور سرکاری زمینیں پہلے ہی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جا چکی ہیں۔ صوبے بھر میں سرکاری زمین کے تحفظ اور نئے قبضوں کی روک تھام کے لیے انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے متاثرہ شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے پہلے متعلقہ ترقیاتی ادارے سے رجوع کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت حقیقی الاٹیوں کو انصاف فراہم کرنے اور سرکاری املاک کو غیر قانونی قبضوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں