ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

حکومت کا ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلئے رہن شدہ گھروں کی ضبطگی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلئے رہن شدہ گھروں کی ضبطگی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

▫️بینکوں کو 90 روزہ ڈیفالٹ کے بعد رہن شدہ گھر قبضے میں لینے کی اجازت مل سکتی ہے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے اصولی طور پر ایسے سخت قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت کمرشل بینک قرض نادہندگان کے رہن رکھے گئے گھروں پر 90 دن کی مجموعی ڈیفالٹ مدت کے بعد قبضہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ تجویز پاکستان کے کمزور ہاؤسنگ فنانس شعبے کو وسعت دینے اور بینکوں کو طویل المدتی ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کی جانب راغب کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کا حصہ ہے۔
یہ مجوزہ تبدیلیاں فنانشل انسٹی ٹیوشنز (ریکوری آف فنانسز) آرڈیننس 2001 میں ترامیم کے ذریعے لائی جا رہی ہیں، جن کا جائزہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات لے رہی ہے۔
مجوزہ فریم ورک کے تحت بینک قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر قرض لینے والے کو 30، 30 دن کے تین الگ الگ نوٹس جاری کریں گے۔ اگر آخری نوٹس کے بعد بھی واجبات ادا نہ کیے گئے تو مالیاتی ادارہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں رہن شدہ جائیداد کی فروخت کا عمل شروع کر سکے گا۔
یہ معاملہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں زیر غور آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ اجلاس کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجوزہ ترامیم بینکوں کو غیر معمولی اختیارات دے سکتی ہیں جبکہ قرض لینے والوں کے تحفظات کمزور پڑ سکتے ہیں۔
کمیٹی ارکان نے زور دیا کہ اگرچہ پاکستان کو ہاؤسنگ فنانس کے فروغ اور قرض دہندگان کے اعتماد میں اضافے کے لیے مضبوط ریکوری قوانین کی ضرورت ہے، تاہم قانونی ڈھانچے میں قرض لینے والوں کو غیر منصفانہ یا من مانے اقدامات سے تحفظ دینا بھی ضروری ہے۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے بل کی حتمی منظوری مؤخر کرتے ہوئے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل نظرثانی شدہ مسودہ ارکان میں تقسیم کیا جائے۔
اجلاس کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ سستی رہائشی فنانسنگ کا اصل فائدہ کم آمدنی والے مستحق خاندانوں تک شفاف اور جوابدہ نظام کے ذریعے پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر فورکلوژر قوانین پاکستان کے کمزور مارگیج فنانس سیکٹر کو مضبوط بنانے اور بینکوں کو مزید ہاؤسنگ قرضے فراہم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ناگزیر ہیں۔
وزارتِ خزانہ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اور قانون و انصاف کے حکام نے کمیٹی کو وزیرِاعظم کے “اپنا گھر پروگرام” اور ہاؤسنگ فنانس سے متعلق مجوزہ اصلاحات پر بریفنگ دی۔
ہاؤسنگ سیکریٹری کیپٹن (ر) محمود احمد نے بتایا کہ “اپنا گھر پروگرام” ایک سبسڈی پر مبنی ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہے جس کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو گھر کی خریداری میں مدد فراہم کرنا اور ساتھ ہی تعمیراتی شعبے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اگست 2025 میں منظور اور مارچ 2026 میں نظرثانی شدہ اس پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو 20 سال تک کے لیے 5 فیصد مقررہ شرحِ منافع پر ایک کروڑ روپے تک کی فنانسنگ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ فنانسنگ تناسب 90:10 رکھا گیا ہے۔
30 اپریل 2026 تک اس سکیم کے تحت 25 ہزار 304 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 8 ہزار 990 درخواستوں کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 37 ارب 15 کروڑ روپے بنتی ہے، جبکہ 1,845 مستفید افراد کو 5 ارب 7 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
مالی مشکلات کے باوجود حکومت کا 5 لاکھ گھروں کی فنانسنگ کا ہدف حکومتی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کا ہاؤسنگ فنانس شعبہ اب بھی انتہائی کمزور ہے، جہاں مارگیج فنانسنگ کا حجم جی ڈی پی کے صرف 0.3 فیصد اور نجی شعبے کے مجموعی قرضوں کے 0.56 فیصد کے برابر ہے۔
حکومت نے آئندہ چار برسوں میں 5 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے تقریباً 3.2 کھرب روپے درکار ہوں گے۔
سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے اعتراف کیا کہ حکومت کے پاس اس وقت اتنی بڑی رقم فراہم کرنے کی مالی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیرِاعظم اس پروگرام کو ترجیح دے رہے ہیں، اس لیے مطلوبہ فنڈز مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے فراہم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ممکنہ طور پر موجودہ سبسڈی سکیموں کا ازسرِنو جائزہ لینا پڑے گا جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے فنڈز میں مزید کمی بھی کی جا سکتی ہے۔
حکام کا مؤقف تھا کہ فورکلوژر اور قرض وصولی کے قوانین میں اصلاحات بینکوں کے لیے قرض دینے کے خطرات کم کریں گی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کریں گی، اور پاکستان کی مارگیج مارکیٹ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
تاہم کمیٹی ارکان نے شکوک کا اظہار کیا کہ آیا پاکستان کا موجودہ ہاؤسنگ فنانس نظام اتنے بڑے ہدف کو وسیع سٹرکچرل ریفارمز، بہتر ریکوری نظام، اور مضبوط ریگولیٹری سپورٹ کے بغیر حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔
ارکانِ پارلیمنٹ نے کم آمدنی والے خاندانوں، دیہی آبادی، اور غیر رسمی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی محدود رسائی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ کئی ارکان نے سوال اٹھایا کہ کیا کمرشل بینک آئندہ چار برسوں میں 5 لاکھ گھروں کی فنانسنگ کی ادارہ جاتی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کمیٹی نے وفاقی حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو سفارش کی کہ فنانسنگ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے، اہلیت کے معیار میں نرمی لائی جائے، اور کمزور طبقات کے لیے سبسڈی سپورٹ میں اضافہ کیا جائے۔
وزارتِ قانون نے کمیٹی کو بتایا کہ نظرثانی شدہ ترامیم میں سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی بنیاد پر کئی ساختی تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں ایک اہم تبدیلی ہاؤسنگ فنانس کے لیے مخصوص سیکشن 15A کا اضافہ ہے، تاکہ ان قوانین کا اطلاق عمومی رہن معاہدوں کے بجائے خاص طور پر ہاؤسنگ فنانس پر کیا جا سکے۔
نئے مسودے میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ بینک رہن شدہ جائیداد کی فروخت سے پہلے کسی بھی مرحلے پر قرض کی ری اسٹرکچرنگ، ری شیڈولنگ یا تصفیہ کر سکیں گے۔
وزارتِ قانون کے مطابق ان قانونی اصلاحات کا مقصد قرضوں کی بروقت وصولی، قرض لینے والوں کے ساتھ منصفانہ سلوک، اور مالیاتی دعوؤں کے شفاف نفاذ کو یقینی بنانا ہے، تاکہ پاکستان کے ہاؤسنگ فنانس نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں