ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ علاقوں میں روزگار سکیموں کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے معاہدے پر دستخط

دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ علاقوں میں روزگار سکیموں کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے معاہدے پر دستخط

▫️واپڈا اور ضلعی انتظامیہ دیامر کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے، منصوبے کے تحت مقامی آبادی کیلئے روزگار، بنیادی سہولتوں اور سماجی بہبود کے اقدامات کیے جائیں گے

لاہور | ری نیوز پاکستان
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور ضلعی انتظامیہ دیامر نے دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبہ کے علاقے میں مقامی آبادی کیلئے 97 کروڑ 25 لاکھ 71 ہزار روپے مالیت کی روزگار سکیموں پر عملدرآمد کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ منصوبے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ڈیم سے متاثرہ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مقامی معیشت کو مضبوط بنانا اور سماجی و بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں میں بہتری لانا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انجینئر نزاکت حسین اور ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری ارشد مجید بھی موجود تھے۔
واپڈا کے مطابق معاہدے کے تحت روزگار اور معاشی بحالی کی سکیمیں متعلقہ سرکاری محکموں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ دیامر کی نگرانی میں مکمل کی جائیں گی۔ منصوبوں کی ترجیحات اور نوعیت کے تعین میں مقامی آبادی سے بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ ترقیاتی اقدامات حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔
منصوبوں کے شفاف، بروقت اور معیاری عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایک مشترکہ نگرانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں ضلعی انتظامیہ، واپڈا اور مقامی آبادی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور اخراجات کا جائزہ لے گی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سکیمیں منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل ہوں۔
واپڈا نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبہ جاتی علاقے میں آباد کمیونٹیز کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس خطیر رقم سے تعلیم، توانائی، بنیادی ڈھانچے، مقامی روزگار اور دیگر فلاحی شعبوں میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت کئی اہم منصوبے پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں تھور ہائیڈل پاور سٹیشن، تھک ہائیڈل پاور سٹیشن اور کیڈٹ کالج چلاس شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی، تعلیمی سہولتوں اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔
واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کے اہم ترین آبی و توانائی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی تکمیل سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، پن بجلی کی پیداوار میں بہتری اور آبی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے گلگت بلتستان میں اقتصادی سرگرمیوں، روزگار اور طویل مدتی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں