ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

امبانی کا ریلائنس گروپ ممبئی کی کچی آبادیوں کی ازسرنو تعمیر کرے گا

امبانی کا ریلائنس گروپ ممبئی کی کچی آبادیوں کی ازسرنو تعمیر کرے گا

▫️منصوبے کے تحت مستحق رہائشیوں کیلئے 28 ہزار سے زائد مکانات تعمیر کیے جانے کی توقع

ممبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے ریلائنس کاروباری ادارے نے مغربی ممبئی میں سو سے زائد ایکڑ پر مشتمل کچی آبادی کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد ریلائنس اس شعبے میں داخل ہو گیا ...

ممبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے ریلائنس کاروباری ادارے نے مغربی ممبئی میں سو سے زائد ایکڑ پر مشتمل کچی آبادی کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد ریلائنس اس شعبے میں داخل ہو گیا ہے جہاں اس کا حریف اڈانی کاروباری ادارہ پہلے ہی ایشیا کی بڑی کچی آبادیوں میں شامل دھاراوی کی ازسرنو تعمیر کر رہا ہے۔
ممبئی کی کچی آبادی بحالی اتھارٹی کے مطابق ریلائنس فور آئی آر رئیلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی سربراہی میں قائم اشتراک نے اندھیری میں جوہو گلی کچی آبادی کے منصوبے کی بولی جیت لی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت جوہو گلی میں موجود مستحق رہائشیوں کے لیے اٹھائیس ہزار سے زائد "بحالی مکانات" فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔
ممبئی میں کچی آبادیوں کی ازسرنو تعمیر عموماً درمیانے درجے کے تعمیراتی اداروں کے ذریعے کچی آبادی بحالی اتھارٹی کے تحت کی جاتی رہی ہے۔ تاہم زمین کی تقسیم، مختلف ملکیتی دعوؤں اور رہائشیوں کی رضامندی حاصل کرنے کے عمل کے باعث ایسے منصوبے اکثر تاخیر کا شکار ہوتے رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار مہاراشٹر حکومت کی پالیسی تبدیلیوں کے بعد بڑے کاروباری اداروں کی اس شعبے میں دلچسپی بڑھی ہے۔
ریاستی حکومت نے نومبر 2025 میں کچی آبادیوں کے بڑے مجموعی منصوبوں کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرایا تھا، جس کے تحت تعمیراتی اداروں کو کم از کم 50 ایکڑ پر مشتمل مسلسل زمین فراہم کی جا سکتی ہے، جبکہ ا یسے منصوبوں کے لیے بستیوں کے رہائشیوں کی رضامندی لازمی نہیں رکھی گئی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں