ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

انجلینا جولی نے لاس اینجلس کا اپنا تاریخی گھر 3 کروڑ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا

انجلینا جولی نے لاس اینجلس کا اپنا تاریخی گھر 3 کروڑ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا

▫️وسیع و عریض رہائش گاہ کی تزئین و آرائش مکمل، کم عمر بچوں کی عمر 18 سال مکمل ہونے کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہونے کا عندیہ

لاس اینجلس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز آ سکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی تاریخی اور پرتعیش لاس اینجلس اسٹیٹ کو 2 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کردیا ہے، جسے ان کی زندگی کے ایک...

لاس اینجلس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آ سکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی تاریخی اور پرتعیش لاس اینجلس اسٹیٹ کو 2 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کردیا ہے، جسے ان کی زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
لاس فیلز کے پوش علاقے میں واقع یہ وسیع و عریض جائیداد ماضی میں ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز Cecil B. DeMille کی ملکیت رہی ہے۔ دو ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط اس اسٹیٹ میں تقریباً 11 ہزار مربع فٹ پر مشتمل بیوکس آرٹس طرز کی عالی شان عمارت موجود ہے، جس میں 6 بیڈ رومز اور 10 باتھ رومز شامل ہیں۔
اس پراپرٹی میں ایک علیحدہ گیسٹ ہاؤس سٹوڈیو، پول ہاؤس، فٹنس سٹوڈیو، ٹی ہاؤس، سکیورٹی سٹیشن اور خوبصورت سبزہ زار بھی شامل ہیں، جبکہ یہاں سے ہالی ووڈ ہلز اور گریفتھ آبزرویٹری کے دلکش مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس گھر کا ابتدائی ڈیزائن 1913 میں معمار بی کوپر کاربیٹ نے تیار کیا تھا، جبکہ Cecil B. DeMille نے یہ جائیداد 1916 میں خریدی تھی۔ ڈی میل خاندان کئی دہائیوں تک اس پراپرٹی کا مالک رہا، جس کے باعث یہ رہائش گاہ ہالی ووڈ کی تاریخی شناخت بھی سمجھی جاتی ہے۔
انجلینا جولی نے یہ گھر 2017 میں تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا، جو ان کی Brad Pitt سے علیحدگی کے بعد ان کی مرکزی رہائش گاہ بن گیا۔ اسی گھر میں انہوں نے اپنے چھ بچوں میڈوکس، پیکس، زہارا، شائیلو اور جڑواں بچوں ناکس اور ویوین کی پرورش کی۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے حالیہ مہینوں میں اس اسٹیٹ کی وسیع تزئین و آرائش کروائی اور محدود خریداروں کو خاموشی سے پراپرٹی دکھانا بھی شروع کر دیا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جولی پہلے ہی عندیہ دے چکی ہیں کہ اپنے کم عمر بچوں کے بالغ ہونے کے بعد وہ لاس اینجلس چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جڑواں بچے ناکس اور ویوین جولائی 2026 میں 18 برس کے ہو جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں زیادہ وقت کمبوڈیا میں گزارنا چاہتی ہیں، جہاں سے انہوں نے 2002 میں اپنے بڑے بیٹے میڈوکس کو گود لیا تھا۔ انہوں نے نجی زندگی، سکون اور آزادی کو اپنی آئندہ کی ترجیحات قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اس وقت ہالی ووڈ کی نمایاں ترین لگژری پراپرٹی لسٹنگز میں شمار کی جا رہی ہے، جس کی وجہ نہ صرف اس کی تاریخی حیثیت اور بلند قیمت ہے بلکہ اس کا تعلق دنیا کی معروف ترین اداکاراؤں میں سے ایک سے بھی ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں