ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

"اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت 30 ہزار بے زمین خاندانوں کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل

"اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت 30 ہزار بے زمین خاندانوں کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل

▫️پنجاب حکومت ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ سرکاری قابلِ کاشت اراضی 20 سالہ لیز پر دے گی، کامیاب خاندانوں کو فی ایکڑ 50 ہزار روپے مالی معاونت بھی کی جائے گی

لاہور | ری نیوز پاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کو سرکاری قابلِ کاشت زرعی اراضی الاٹ کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا عمل شروع کر دیا۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کو سرکاری قابلِ کاشت زرعی اراضی الاٹ کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا عمل شروع کر دیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق اس سکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو نہ صرف کاشت کے لیے سرکاری زرعی زمین فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی مالی معاونت اور کاشت کاری کے لیے تکنیکی رہنمائی بھی دی جائے گی۔ چار ایکڑ زمین حاصل کرنے والے خاندانوں کو زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کامیاب درخواست گزار عبدالستار سے فون پر گفتگو کی اور انہیں پروگرام کے تحت زمین حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ “اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام 22 اپریل کو شروع کیا گیا تھا، جس کے لیے تقریباً 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ قریباً 29 ہزار پلاٹس کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی ہے۔
مریم نواز کے مطابق اس پروگرام کے لیے تقریباً 11 ہزار خواتین نے بھی درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ حتمی قرعہ اندازی سے قبل تمام درخواست گزاروں کو اپیل کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق کامیاب درخواست گزاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جائیں گے، جبکہ زمین کا قبضہ 31 جولائی تک حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ سرکاری قابلِ کاشت اراضی کو 20 سالہ لیز پر بے زمین خاندانوں کے حوالے کرنا ہے، جس کے لیے سالانہ علامتی کرایہ صرف 100 روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے زمین خاندانوں کو روزگار، زرعی پیداوار میں اضافے اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ حکومت چاہتی ہے کہ مستحق خاندانوں کو زمین تک رسائی دے کر انہیں باعزت روزگار اور معاشی خود مختاری کا موقع فراہم کیا جائے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں