ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

دبئی میں مشہور فٹبالر نیمار جونیئر  کا لگژری پینٹ ہاؤس عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

دبئی میں مشہور فٹبالر نیمار جونیئر کا لگژری پینٹ ہاؤس عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

▫️پینٹ ہاؤس لگژری رہائشی منصوبے بوگاٹی میں 54.5 ملین ڈالر یعنی 200 ملین درہم میں خریدیا گیا

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزبرازیل کے معروف فٹ بال اسٹار نیمار جونیئر نے دبئی کے علاقے بزنس بے میں واقع دنیا کے پہلے بوگاٹی سے متاثرہ لگژری رہائشی منصوبے میں تقریباً 54.5 ملین ڈالر یعنی 200 ملین درہم مالیت کا شاندار پینٹ ہاؤس خرید ...

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برازیل کے معروف فٹ بال اسٹار نیمار جونیئر نے دبئی کے علاقے بزنس بے میں واقع دنیا کے پہلے بوگاٹی سے متاثرہ لگژری رہائشی منصوبے میں تقریباً 54.5 ملین ڈالر یعنی 200 ملین درہم مالیت کا شاندار پینٹ ہاؤس خرید لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پینٹ ہاؤس اسکائی مینشن کلیکشن کا حصہ ہے، جو اپنی جدید سہولیات، منفرد ڈیزائن اور لگژری طرز رہائش کے باعث عالمی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔
نیمار کا یہ پینٹ ہاؤس اپنی جدید اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر کے رئیل سٹیٹ، فٹ بال اور لگژری لائف اسٹائل حلقوں میں نمایاں ہو گیا ہے۔ اس رہائش گاہ کی سب سے منفرد سہولت نجی کار لفٹ ہے، جس کے ذریعے رہائشی اپنی گاڑی کو براہ راست اپنے لگژری اپارٹمنٹ کے اندر تک لا سکتے ہیں۔
اس پینٹ ہاؤس میں ایک وسیع ذاتی سوئمنگ پول بھی موجود ہے، جہاں سے ڈاؤن ٹاؤن دبئی، برج خلیفہ اور دبئی اسکائی لائن کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت اسے دبئی کی نمایاں لگژری رہائش گاہوں میں شامل کرتی ہے۔
پینٹ ہاوس کو فرانسیسی رویرا کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے میں نجی ساحل سمندر، خوبصورت داخلی حصے، ماربل، گرینائٹ اور لکڑی کا نفیس استعمال شامل ہے۔ عمارت کا ڈیزائن بوگاٹی کی سپر کاروں کی خوبصورتی، رفتار اور ایروڈائنامک ساخت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس لگژری رہائش گاہ میں جدید اسمارٹ ہوم سسٹم، تفریح کے لیے بار ایریا، جم، نجی اسپا اور فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منصوبے میں مجموعی طور پر 182 منفرد رہائشی یونٹس شامل ہیں۔
رئیل سٹیٹ ماہرین کے مطابق نیمار جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کی جانب سے دبئی میں لگژری پراپرٹی خریدنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دبئی بدستور دنیا کے امیر سرمایہ کاروں، مشہور شخصیات اور لگژری خریداروں کے لیے پرکشش مقام بنا ہوا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں