ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پنجاب میں جائیداد پر ناجائز قبضہ، 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہو گا

پنجاب میں جائیداد پر ناجائز قبضہ، 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہو گا

زمین کی منتقلی کیلئے ای رجسٹریشن، نوٹس کی الیکٹرانک ترسیل اور حد بندی و بے دخلی کا نیا طریقہ، جائیداد سے متعلق شکایات حاضر سروس ججز کے ٹربیونل میں جائیں گی

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب میں زمین اور جائیداد سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی گئی ہیں، جن کے تحت زمین کی خرید و فروخت اور انتقال کے نظام کو زیادہ ڈیجیٹل بنانے کے ساتھ جائیداد پر ناجائز قبضے کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ...

لاہور | ری نیوز پاکستان پنجاب میں زمین اور جائیداد سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی گئی ہیں، جن کے تحت زمین کی خرید و فروخت اور انتقال کے نظام کو زیادہ ڈیجیٹل بنانے کے ساتھ جائیداد پر ناجائز قبضے کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ پنجاب لینڈ ریونیو قانون میں کی گئی ترامیم کے تحت زمین کی منتقلی کیلئے ای رجسٹریشن کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ سمن، نوٹس اور عوامی اعلانات بھی الیکٹرانک یا ڈیجیٹل طریقے سے جاری کیے جا سکیں گے۔ زمین کی حد بندی اور ناجائز قابضین کو بے دخل کرنے کیلئے بھی باقاعدہ قانونی طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔ جائیداد کے مالکان کیلئے سب سے اہم تبدیلی 'پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی' قانون میں کی گئی ہے۔ اس کے تحت کسی شخص کی جائیداد پر غیرقانونی قبضہ کرنے کی صورت میں 5 سے 10 سال تک قید، ایک کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ نئے نظام میں جائیداد پر قبضے سے متعلق شکایت پہلے کی طرح انتظامی کمیٹی کے سامنے نہیں بلکہ حاضر سروس ججز پر مشتمل ٹربیونل کے سامنے پیش کی جائے گی۔ قانون کے تحت حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کو ایسے ٹربیونلز میں ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ٹربیونل شکایت کو ابتدائی جانچ کیلئے سکروٹنی کمیٹی کو بھیج سکتا ہے۔ اس کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریونیو حکام کے نمائندے شامل ہوں گے۔ مقررہ طریقہ کار کے تحت شکایت تین روز کے اندر کمیٹی کو بھیجی جائے گی، کمیٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ دے گی اور اس کے بعد ٹربیونل کو بھی مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ قانون میں جھوٹی شکایات کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی سزا رکھی گئی ہے۔ غلط یا جھوٹی شکایت ثابت ہونے پر پانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ زمین کے ریونیو نظام میں بھی کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زمین کے انتقال، ریکارڈ، نوٹس اور دیگر کارروائیوں میں ڈیجیٹل نظام کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے، جبکہ پٹواری کا انتقال درج کرنے کا اختیار بنیادی طور پر وراثتی معاملات تک محدود کیا گیا ہے۔ یہ اصلاحات ابتدا میں فروری 2026 میں پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس اور پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی (ترمیمی) آرڈیننس کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھیں۔ بعد ازاں پنجاب اسمبلی نے متعلقہ ترامیم منظور کر دیں اور مئی 2026 میں انہیں باقاعدہ قوانین کی شکل دے دی گئی۔ ان تبدیلیوں کا براہ راست اثر پنجاب میں زمین خریدنے، فروخت کرنے، انتقال کرانے، ملکیتی تنازعات حل کرنے اور ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی کرنے والے شہریوں اور پراپرٹی مالکان پر پڑے گا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں