تاریخ اشاعت: August 20, 2026 - 5:13 PM
Khyber Pakhtunkhwa Government Proposes Inter District BRT Service on Motorway
خیبرپختونخوا حکومت کا موٹر وے پر بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے کی تجویز
▫️ محکمہ ٹرانسپورٹ روٹس، سٹیشنز اور منصوبے کی لاگت کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرے گا
پشاور | ری نیوز پاکستانخیبرپختونخوا حکومت پشاور کو مردان، نوشہرہ اور سوات سے ملانے کیلئے موٹروے پر بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت پشاور کو مردان، نوشہرہ اور سوات سے ملانے کیلئے موٹروے پر بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مجوزہ سروس کے ذریعے پشاور سے مختلف اضلاع کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو تیز اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ فزیبلٹی سٹڈی کرے گا، جس میں بی آر ٹی کے ممکنہ روٹس، سٹیشنز کی جگہ، منصوبے کی مجموعی لاگت اور دیگر ضروری معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق جی ٹی روڈ کے مقابلے میں موٹروے کے ذریعے بی آر ٹی سروس چلانا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ شروع ہونے کی صورت میں روزانہ پشاور اور دیگر اضلاع کے درمیان سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک نیا ذریعہ مل سکتا ہے۔
تاہم منصوبہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس پر حتمی فیصلہ فزیبلٹی سٹڈی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔