ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

خیبرپختونخوا میں میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت 10 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم

خیبرپختونخوا میں میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت 10 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم

▫️پروگرام کے تحت 109 افراد مستفید، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال اور دیر میں ہوم سٹیز قائم اور بہتر بنائی جائیں گی

پشاور | ری نیوز پاکستانخیبرپختونخوا حکومت نے مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے سے براہِ راست معاشی فوائد پہنچانے کے لیے میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت 109 افراد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضے تقسیم کردیے ہیں۔

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے سے براہِ راست معاشی فوائد پہنچانے کے لیے میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت 109 افراد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضے تقسیم کردیے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال نے پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران مستحق افراد میں قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
پروگرام کے تحت سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال اور دیر کے اہل افراد کو نئے ہوم سٹیز قائم کرنے یا سیاحوں کے لیے پہلے سے موجود رہائشی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے بلاسود مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی آبادی کو سیاحتی سرگرمیوں میں براہِ راست شریک کرنے کے ساتھ معروف سیاحتی مقامات پر قیام کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عدیل اقبال نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کو سیاحت سے وابستہ روزگار اور آمدن کے مواقع حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی آبادی کی شمولیت پر مبنی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، گھریلو آمدن میں اضافہ ہو اور سیاحتی علاقوں میں پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ میزبان ٹورازم پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ افراد اور مقامی آبادیاں سیاحت سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں