ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ایل ڈی اے کا لاہور کی جائیدادوں کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم متعارف

ایل ڈی اے کا لاہور کی جائیدادوں کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم متعارف

▫️پراپرٹی رولز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ والے نوٹس، جیو ٹیگ تصاویر اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے مدد لی جائے گی

لاہور | ری نیوز پاکستانلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے لاہور بھر میں جائیدادوں کیلئے نیا ڈیجیٹل انفورسمنٹ اور انسپیکشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تعمیرات، غیر مجاز کمرشل استعمال، لینڈ یوز کی خلاف ورزیوں اور پراپرٹی واج...

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے لاہور بھر میں جائیدادوں کیلئے نیا ڈیجیٹل انفورسمنٹ اور انسپیکشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تعمیرات، غیر مجاز کمرشل استعمال، لینڈ یوز کی خلاف ورزیوں اور پراپرٹی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی میں شفافیت، جوابدہی اور ریکارڈ کی مکمل نگرانی یقینی بنانا ہے۔
نظرثانی شدہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کے تحت 8 ستمبر سے تمام انفورسمنٹ کارروائیاں ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائیں گی۔ پراپرٹی مالکان کو جاری کیے جانے والے نوٹسز پر کیو آر کوڈز درج ہوں گے جبکہ متعلقہ افسران کو جیو ٹیگ تصاویر اور معاون دستاویزات بھی ڈیجیٹل ریکارڈ میں اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
نئے نظام کے ذریعے نوٹس جاری کرنے، پراپرٹی سیل کرنے اور انہدام کی کارروائی سمیت تمام اقدامات کا ڈیجیٹل آڈٹ ٹریل تیار ہوگا، جس سے روایتی کاغذی ریکارڈ پر انحصار کم اور ہر کیس کی نگرانی اور تصدیق آسان ہوگی۔
نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت انفورسمنٹ کیسز کو تین بنیادی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں غیر قانونی تعمیرات، عمارت میں غیر مجاز تبدیلی یا استعمال اور پراپرٹی واجبات کی عدم ادائیگی شامل ہیں۔
کسی بھی کارروائی سے قبل ایل ڈی اے افسران متعلقہ پراپرٹی کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس میں منظور شدہ اور غیر منظور شدہ بلڈنگ پلانز، کمرشلائزیشن کی حیثیت، عدالتی حکم امتناع، سابقہ استثنیٰ یا ریگولرائزیشن، واجب الادا رقوم اور جرمانے، ریونیو ریکارڈ اور پراپرٹی سے متعلق دستیاب ڈیجیٹل معلومات شامل ہوں گی۔
نئے ایس او پیز میں پراپرٹی مالکان کو خلاف ورزی دور کرنے کیلئے مخصوص مہلت بھی دی گئی ہے۔ غیر مجاز کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی کی صورت میں مالک کو خلاف ورزی دور کرنے کیلئے 15 دن جبکہ غیر قانونی تعمیرات کے کیسز میں صرف 5 دن کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد انفورسمنٹ کارروائی آگے بڑھائی جا سکے گی۔
ڈیجیٹل نظام کے تحت فیلڈ ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو دستاویزی شواہد کے ساتھ ریکارڈ کیا جائے گا، جس سے ایل ڈی اے کے افسران کی نگرانی اور کیسز کے جائزے کا عمل مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
ایل ڈی اے کی جانب سے یہ اقدام لاہور میں غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں شدت کے دوران سامنے آیا ہے۔ کیو آر کوڈ والے نوٹسز، جیو ٹیگ تصاویر اور ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے اتھارٹی کا مقصد انفورسمنٹ کارروائیوں کی نگرانی بہتر بنانا اور ہر فیصلے کی بنیاد کا واضح ریکارڈ برقرار رکھنا ہے۔
نئے نظام سے پراپرٹی مالکان کو بھی اپنی جائیداد کے خلاف جاری انفورسمنٹ کارروائی، نشاندہی کی گئی خلاف ورزیوں اور کیس کی صورتحال سے متعلق زیادہ واضح معلومات دستیاب ہونے کی توقع ہے، جبکہ ایل ڈی اے کیلئے انفورسمنٹ کا عمل زیادہ منظم اور شفاف بنانا ممکن ہوگا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں