ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ایل ڈی اے کا ہاؤسنگ سکیموں میں ماہانہ مینٹیننس چارجز عائد کرنے کا منصوبہ، ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز

ایل ڈی اے کا ہاؤسنگ سکیموں میں ماہانہ مینٹیننس چارجز عائد کرنے کا منصوبہ، ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز

▫️رہائشی جائیدادوں سے سکیورٹی، صفائی، کچرا اٹھانے اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کیلئے ماہانہ 2,500 سے 3,000 روپے وصول کرنے کی تجویز، کمرشل جائیدادوں پر رہائشی شرح سے دوگنا چارجز عائد ہو سکتے ہیں

لاہور | ری نیوز پاکستانلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں ماہانہ مینٹیننس چارجز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرز پر سکیورٹی، صفائی، کچرا اٹھانے اور رہائشی علاقوں کی دیکھ بھال کیلئے باقا...

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں ماہانہ مینٹیننس چارجز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرز پر سکیورٹی، صفائی، کچرا اٹھانے اور رہائشی علاقوں کی دیکھ بھال کیلئے باقاعدہ سروس فیس وصول کی جائے گی۔
تجویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ایل ڈی اے سٹی کو بھی اس نئے مینٹیننس نظام میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
منصوبے کے تحت رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کیلئے الگ الگ ماہانہ چارجز مقرر کیے جائیں گے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق رہائشی جائیدادوں سے ماہانہ 2,500 سے 3,000 روپے تک وصول کیے جا سکتے ہیں، جبکہ کمرشل جائیدادوں پر رہائشی شرح سے تقریباً دوگنا چارج عائد کرنے کی تجویز ہے۔
حکام کے ابتدائی اندازے کے مطابق زیر غور تینوں سکیموں میں اس وقت تقریباً 600 رہائشی گھر آباد ہیں۔ مجوزہ فیس سے حاصل ہونے والی رقم مشترکہ سہولتوں کی دیکھ بھال اور بنیادی خدمات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
ایل ڈی اے کی جانب سے ماہانہ چارجز کے بدلے سکیورٹی، صفائی، کچرا اٹھانے، گرین بیلٹس کی مرمت اور دیکھ بھال سمیت مختلف سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ تجویز ایل ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں کے انتظامی نظام میں ایک اہم تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیاں پہلے ہی رہائشیوں سے باقاعدہ مینٹیننس یا سروس چارجز وصول کرتی ہیں، جبکہ اب ایل ڈی اے بھی اپنی سکیموں کیلئے اسی نوعیت کا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔
پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے فیس وصولی، سروس ڈیلیوری اور رہائشی علاقوں میں صفائی و دیکھ بھال کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر یہ نظام کامیاب رہا تو اسے ایل ڈی اے کی دیگر ہاؤسنگ سکیموں تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
مجوزہ نظام کے نفاذ سے رہائشیوں اور جائیداد مالکان پر پراپرٹی سے متعلق موجودہ ٹیکسز، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر واجبات کے علاوہ ایک نیا ماہانہ مالی بوجھ بھی پڑے گا۔ تاہم اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ چارجز براہ راست ہاؤسنگ سکیموں کی دیکھ بھال اور ضروری خدمات کی فراہمی سے منسلک ہوں گے۔
کمرشل جائیدادوں کیلئے مجوزہ شرح رہائشی جائیدادوں سے زیادہ ہو گی اور ان سے تقریباً دوگنا فیس وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی شرح اور نفاذ کا طریقہ کار ابھی منظوری کا منتظر ہے۔
مجوزہ مینٹیننس چارجز کی حتمی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی دے گی۔ منظوری کے بعد ہی پائلٹ پراجیکٹ پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کیا جا سکے گا۔
اگر یہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوا تو ایل ڈی اے کی دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں بھی ایک یکساں مینٹیننس فیس نظام متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس سے ان سکیموں کا انتظام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے سروس ماڈل کے قریب آ جائے گا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں