ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

لاہور شہر کا ماسٹر پلان 2050: ایل ڈی اے نے عمودی تعمیرات اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کیلئے اپنا ویژن پیش کر دیا

لاہور شہر کا ماسٹر پلان 2050: ایل ڈی اے نے عمودی تعمیرات اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کیلئے اپنا ویژن پیش کر دیا

▫️لاہور ڈویژن میں آبادی کے دباؤ، رہائشی ضروریات، ٹرانسپورٹ، گرین سپیسز اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مشاورت

لاہور | ری نیوز پاکستانلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے مجوزہ ماسٹر پلان 2050 کے تحت عمودی تعمیرات اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ایک جامع وژن پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور ڈویژن میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، بدلتی ہوئ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے مجوزہ ماسٹر پلان 2050 کے تحت عمودی تعمیرات اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ایک جامع وژن پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور ڈویژن میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، بدلتی ہوئی رہائشی ضروریات اور شہری پھیلاؤ کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔
یہ حکمت عملی ایک عوامی سماعت کے دوران پیش کی گئی، جس میں سرکاری حکام، اربن پلانرز، ڈویلپرز، ماحولیاتی ماہرین اور کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں لاہور ڈویژن کی شہری اور معاشی ترقی کے روڈ میپ کو 2050 تک بہتر انداز میں تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔
ایل ڈی اے کے مطابق ماسٹر پلان میں بلند و بالا رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جبکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبہ، کنٹونمنٹ ایریاز اور ڈی ایچ اے جیسے اہم علاقوں کو ایک مربوط منصوبہ بندی فریم ورک میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ بین الاقوامی کنسلٹنسی دار الہندسہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع شامل ہیں۔ پلان میں مستقبل کی آبادی، شہری پھیلاؤ، پبلک ٹرانسپورٹ، پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات، گرین سپیسز، آبی وسائل، سموگ اور صنعتی پھیلاؤ جیسے ماحولیاتی مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کے چیف میٹروپولیٹن پلانر فیصل مسعود قریشی نے شرکا کو منصوبے کے مقاصد پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز، اربن پلاننگ ماہرین اور ماحولیاتی جائزہ کاروں سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز نے زوننگ، انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔
ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ عوامی سماعت کے دوران موصول ہونے والی تجاویز کو ماسٹر پلان 2050 میں شامل کیا جائے گا۔ اسی مشاورتی عمل کے تحت شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں بھی عوامی سماعتیں منعقد کی جائیں گی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں