تاریخ اشاعت: September 19, 2026 - 12:20 PM
Model Kylie Jenner Sells $15.3 Million Mansion as Her New Dream Home Takes Shape
امریکی ماڈل کائلی جینر نے نیا ڈریم ہوم بنانے کیلئے 13 ہزار مربع فٹ کی حویلی فروخت کر دی
▫️ریاست کیلی فورنیا کے شہر ہڈن ہلز میں واقع پرتعیش حویلی 15.3 ملین ڈالر میں فروخت کی گئی،کائلی جینر 5 ایکڑ پر نیا گھر تعمیر کرا رہی ہیں
ہڈن ہلز | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز امریکی ماڈل اور بزنس وومن کائلی جینر نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر ہڈن ہلز میں واقع اپنی 13 ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر مشتمل پرتعیش حویلی 15.3 ملین ڈالر میں فروخت کر دی۔
امریکی ماڈل اور بزنس وومن کائلی جینر نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر ہڈن ہلز میں واقع اپنی 13 ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر مشتمل پرتعیش حویلی 15.3 ملین ڈالر میں فروخت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اس شاندار پراپرٹی میں 8 بیڈروم، 8 باتھ روم، سوئمنگ پول،سپا،آؤٹ ڈور کچن، 6 گاڑیوں کا گیراج اور ایک الگ گیسٹ ہاؤس شامل تھا۔
حویلی کے وسیع رقبے اور لگژری سہولیات کے باعث یہ پراپرٹی کائلی جینر کی نمایاں رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز میں شمار ہوتی رہی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حویلی فروخت کرنے کے باوجود کائلی جینر رئیل اسٹیٹ سے دور نہیں ہوئیں۔ وہ ہڈن ہلز میں ہی تقریباً 5 ایکڑ رقبے پر اپنے نئے ’’ڈریم ہوم‘‘ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نئے گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پراپرٹی ان کی رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں ایک اور بڑی اور پرتعیش رہائش گاہ کا اضافہ ہوگی۔