ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

کرایہ داری مقدمات میں یکطرفہ فیصلہ فوری نہیں ہو سکتا: لاہور ہائیکورٹ کا حکم

کرایہ داری مقدمات میں یکطرفہ فیصلہ فوری نہیں ہو سکتا: لاہور ہائیکورٹ کا حکم

▫️فریق مخالف کو قانونی طور پر 10 روز کا وقت دینا لازمی، صفائی کا موقع دیے بغیر کرایہ دار کے خلاف فیصلہ نامناسب قرار

لاہور | ری نیوز پاکستانلاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی فریق کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کرنے سے پہلے اسے قانون کے مطابق کم از کم 10 روز کا وقت دینا ضروری ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی فریق کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کرنے سے پہلے اسے قانون کے مطابق کم از کم 10 روز کا وقت دینا ضروری ہے۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کے خلاف رینٹ ٹربیونل اور اپیلیٹ عدالت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
عدالت نے کہا کہ کرایہ دار یا کسی دوسرے فریق کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور صفائی دینے کا مناسب موقع فراہم کیے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرنا درست نہیں۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، لیکن انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری جلد بازی بھی انصاف کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ کرایہ داری مقدمات میں عدالتوں کو قانونی مدت اور منصفانہ سماعت کے اصولوں پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
عدالت نے اس فیصلے کو کرایہ داری مقدمات کے لیے عدالتی نظیر قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ مقدمے کو دوبارہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت تصور کیا جائے۔
ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فریقین کو مکمل موقع فراہم کرنے کے بعد چار ماہ کے اندر مقدمے کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔
یہ فیصلہ مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ اس کے تحت کسی بھی فریق کے خلاف صرف عدم حاضری کی بنیاد پر فوری یکطرفہ فیصلہ کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہوگا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں