تاریخ اشاعت: September 18, 2026 - 3:02 PM
Pakistan’s First Private Housing Scheme Introduces Modern Facility, Lake City Lahore Launches Free Community Train Service
پاکستان میں پہلی بار نجی ہاؤسنگ سکیم میں جدید سہولت؛ لیک سٹی لاہور میں مفت کمیونٹی ٹرین سروس کا آغاز
▫️دو ٹریک لیس ٹرینیں روزانہ چلیں گی، رہائشی منصوبے کے اہم مقامات کو آپس میں ملائیں گی
لاہور | ری نیوز پاکستانلیک سٹی لاہور نے رہائشیوں، طلبہ اور ملازمین کی سہولت کیلئے مفت اندرونی کمیونٹی ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
لیک سٹی لاہور نے رہائشیوں، طلبہ اور ملازمین کی سہولت کیلئے مفت اندرونی کمیونٹی ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی نجی ہاؤسنگ سکیم میں پہلی بار ملنے والی جدید سہولت ہے۔
نئی سروس کے تحت دو ٹریک لیس ٹرینیں روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک چلائی جا رہی ہیں، جو ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کے مختلف اہم مقامات کو آپس میں منسلک کر رہی ہیں۔
کمیونٹی ٹرین سروس کے ذریعے رائیونڈ روڈ گیٹ، رنگ روڈ گیٹ، لیک سٹی مال، گرینڈ مسجد اور مرکزی راؤنڈ اباؤٹ سمیت اہم مقامات تک آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس اقدام کا مقصد بڑے رہائشی منصوبے کے اندر سفری سہولت کو بہتر بنانا اور مختصر فاصلے کے سفر کیلئے ذاتی گاڑیوں کے استعمال میں کمی لانا ہے۔
لیک سٹی لاہور کے مطابق ٹرینوں میں مسافروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی انتظامات اور کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ روزانہ سفر کے دوران محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ کمیونٹی ٹرانسپورٹ سروس رہائشی، کمرشل، تعلیمی اور تفریحی مقامات کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے۔
لیک سٹی لاہور ایک جدید مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ ہے جس میں رہائشی اور کمرشل علاقے، مال، تعلیمی سہولیات، پارکس اور گالف کورس شامل ہیں۔