ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ریونیو اتھارٹی میں من مانیاں ہیں، ایک پٹواری لوگوں کی منشا کے مطابق متعدد رپورٹس لکھ دیتا ہے: لاہور ہائیکورٹ

ریونیو اتھارٹی میں من مانیاں ہیں، ایک پٹواری لوگوں کی منشا کے مطابق متعدد رپورٹس لکھ دیتا ہے: لاہور ہائیکورٹ

▫️ اتھارٹی خود کو درست نہیں کرتی، سول معاملات عدالتوں نے دیکھنے ہیں پولیس نے نہیں: فاضل جج کے ریمارکس

لاہور | ری نیوز پاکستانلاہور ہائیکورٹ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ریونیو اتھارٹی کے کردار پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو اتھارٹی میں من مانیاں ہیں، جبکہ ایک پٹواری لوگوں کی منشا کے مطابق متعدد رپورٹس لکھ دیتا ہے، ریونیو اتھارٹی...

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ریونیو اتھارٹی کے کردار پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو اتھارٹی میں من مانیاں ہیں، جبکہ ایک پٹواری لوگوں کی منشا کے مطابق متعدد رپورٹس لکھ دیتا ہے، ریونیو اتھارٹی خود کو درست نہیں کرتی بعد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکے پر لی گئی اراضی کے قبضے میں مبینہ مداخلت کے خلاف دائر درخواست سی پی او گوجرانوالہ کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے اس معاملے کو صرف اپنے دائرہ اختیار کے مطابق دیکھنا ہے، جبکہ سول معاملات سول عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ پراپرٹی کی ملکیت سے متعلق فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نہیں کر رہی۔
درخواست گزار کے وکیل مقصود بٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ سول جج درخواست گزار کے حق میں حکم امتناعی جاری کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے نوشہرہ ورکاں میں 84 ایکڑ اراضی بیرون ملک مقیم مالکان سے 15 سال کے لیے ٹھیکے پر حاصل کی، تاہم مقامی بااثر افراد پولیس کے ذریعے درخواست گزار کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شکایات کے باوجود پولیس مبینہ طور پر بااثر افراد کی حمایت کر رہی ہے، اس لیے عدالت پولیس کو قبضے میں مداخلت سے روکنے کا حکم دے۔
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمہ خارج کر دیا ہے، متعلقہ ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کے لیے آئی جی کو لکھ دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جب لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیا ہوا تھا تو کس قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی؟ عدالت نے ڈی ایس پی کے بیان بدلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈی ایس پی نے کس حیثیت میں یہ کہا کہ اس اراضی پر داخل نہ ہوا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں