ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

عالمی ادارہ صحت نے دوسری بار مدینہ منورہ کو مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا عالمی معیار کا صحت مند شہر قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے دوسری بار مدینہ منورہ کو مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا عالمی معیار کا صحت مند شہر قرار دیدیا

▫️تحقیقی رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر صحت، ماحول، صفائی اور کمیونٹی فلاح سے متعلق 80 عالمی معیارات پر پورا اترا

مدینہ منورہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزعالمی ادارۂ صحت نے مدینہ منورہ کو دوسری مرتبہ صحت مند شہر قرار دیتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے عالمی معیار کے حامل صحت مند شہروں میں شامل کر لیا ہے۔

مدینہ منورہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
عالمی ادارۂ صحت نے مدینہ منورہ کو دوسری مرتبہ صحت مند شہر قرار دیتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے عالمی معیار کے حامل صحت مند شہروں میں شامل کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے عالمی ادارۂ صحت کے صحت، ماحول، شہری سہولتوں، تحفظ اور کمیونٹی شمولیت سے متعلق 80 جامع معیارات کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا۔
مدینہ منورہ کو مشرقِ وسطیٰ کا دوسرا سب سے بڑا صحت مند شہر قرار دیا گیا ہے، جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے جدہ اور مدینہ کو مشرقی بحیرۂ روم کے خطے کے پہلے میگا ہیلتھی سٹیز کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے۔
20 لاکھ سے زائد آبادی کے باوجود مدینہ منورہ نے صاف اور صحت مند شہری ماحول، پبلک ہیلتھ، غذائیت، شہری تحفظ، سماجی شمولیت اور مقامی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون سمیت عالمی ادارۂ صحت کی سخت شرائط پوری کی ہیں۔
صحت مند شہروں کے پروگرام کے تحت شہری صفائی، ماحولیاتی تحفظ، صاف پانی، بنیادی صحت کی سہولتوں، عوامی مقامات، کمیونٹی کی شرکت اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
مدینہ منورہ کی دوبارہ منظوری سعودی ویژن 2030 کے تحت شہریوں اور زائرین کا معیارِ زندگی بہتر بنانے، علاج کے بجائے بیماریوں سے بچاؤ کو ترجیح دینے اور صحت کو شہری منصوبہ بندی کا لازمی حصہ بنانے کی پالیسی کا نتیجہ قرار دی گئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اس اعزاز سے مدینہ منورہ کی ایک ایسے صاف، محفوظ، پائیدار اور انسان دوست شہر کے طور پر عالمی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے جو مقامی آبادی کے ساتھ ہر سال دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج و عمرہ اور زائرین کو بھی بہتر شہری اور صحت کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔
مدینہ منورہ کی شمولیت کے بعد سعودی عرب میں عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ صحت مند شہروں کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جہاں تقریباً 90 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں