تاریخ اشاعت: May 21, 2026 - 10:45 AM
Development Work Underway on 305 Schemes Worth Rs39.87 Billion in Vehari
وہاڑی میں 39 ارب 87 کروڑ روپے کی 305 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری
▫️ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے اور منصوبوں کے اطراف سیفٹی وال بنانے کے احکامات جاری
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں 39 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری 305 ترقیاتی سکیموں اور سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ ہے۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ترقیاتی کاموں میں سستی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ترقیاتی کاموں کے گرد سیفٹی وال بنائی جائے ۔تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد افضال ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف ، ایم ڈی واسا عاصم عباس رضا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز دلاور حسین ، ایس ڈی او بلڈنگ ہادیہ علی، ڈی ایس او محمد عاصم اور دیگر افسران موجود تھے۔