تاریخ اشاعت: May 23, 2026 - 5:46 PM
Work Accelerated on Tourist Viewpoint Near Malakand Tunnel to Promote Tourism
سیاحت کے فروغ کے لیے مالاکنڈ ٹنل کے قریب ٹورسٹ ویو پوائنٹ پر کام تیز
▫️ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کا زیر تعمیر منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور معیار کا جائزہ
حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کے تحت مالاکنڈ ٹنل کے قریب زیر تعمیر ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ پر کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی پیش رفت اور استعمال ہونے والے مواد کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر جاری کام کو مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
محمد فیاض خان شیرپاؤ نے کہا کہ ٹورسٹ ویو پوائنٹ کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن سے گزرنے والے سیاحوں، خاندانوں اور مسافروں کو آرام، بیٹھنے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے محفوظ اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحتی مقامات کی بہتری، عوامی سہولیات میں اضافے اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔