تاریخ اشاعت: June 1, 2026 - 5:45 PM
Boosting Tourism: DC Malakand Inspects Ongoing Construction of 'Tourist Sitting & Viewpoint' Near Malakand Tunnel
سیاحت کا فروغ: ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ملاکنڈ ٹنل کے قریب زیر تعمیر 'ٹورسٹ ویو پوائنٹ' کا دورہ
▫️محمد فیاض خان شیرپاؤ کی متعلقہ حکام کو کام کا معیار برقرار رکھنے اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایات
حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے جاری خصوصی اقدامات کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے مالاکنڈ ٹنل کے قریب زیر تعمیر 'ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ' کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور تعمیراتی مواد کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی سہولت کے لیے اس منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ کام کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویو پوائنٹ کی تعمیر سے علاقے سے گزرنے والے سیاحوں اور خاندانوں کو بیٹھنے اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین اور محفوظ سہولیات میسر آئیں گی۔