تاریخ اشاعت: June 4, 2026 - 3:56 PM
Vehari Development Projects Reviewed, Deputy Commissioner Orders Timely Completion of Work
وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
▫️پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، پی سی پی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، پی سی پی پروگرام اور بیوٹیفکیشن کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واٹر ڈرینج، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر سے بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی، جس سے نکاسی آب کے مسائل میں کمی آئے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی پی پروگرام کے تحت روڈز، واٹر سپلائی اور دیگر عوامی سہولیات کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریل بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے سے کام کریں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایس ڈی او محمد موسیٰ، ضلع کونسل اور بلدیہ کے افسران بھی موجود تھے۔