تاریخ اشاعت: February 26, 2026 - 11:30 AM
High Level Meeting at Housing Department Reviews Ongoing RUDA Projects
روڈا کے جاری منصوبوں بارے محکمہ ہاؤسنگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
▫️سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی، 46 کلومیٹر طویل ریور ٹریننگ ورکس پر کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے جاری منصوبوں پر اجلاس میں بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائفن سے جھوک فارسٹ تک بند پر کام جاری ہے، تین فیز میں بند بنانے کا کام مکمل کیا جائ...
سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے جاری منصوبوں پر اجلاس میں بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائفن سے جھوک فارسٹ تک بند پر کام جاری ہے، تین فیز میں بند بنانے کا کام مکمل کیا جائے گا، ایم 2 کی ایمبینکمنٹ رواں سال وسط تک مکمل کر لی جائے گی۔ عمران امین نے بتایا کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کا کام مکمل ہونے کے قریب جبکہ مختلف رہائشی و کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے انتظامی، قانونی و تعمیراتی تمام رکاوٹوں کا فوری حل نکالنے، راوی سٹی میں گرین انفراسٹرکچر سے ماحولیاتی بہتری ممکن بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
نورالامین مینگل نے تاکید کی کہ راوی سٹی کے ملحقہ علاقوں میں جلد از جلد آبادکاری کی جائے، منصوبے کے تحت گرین کور اور ماحولیاتی اقدامات بروقت اٹھائے جائیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ روڈا جدت سے بھرپور رہائشی، کمرشل اور انڈسٹرئیل ہب ہو گا، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید شہری سہولیات متعارف کروائی جائیں گی۔