تاریخ اشاعت: February 26, 2026 - 12:18 PM
Curfew imposed in Sub-Division Jandola, Tank District until 7 PM; all routes to Upper Waziristan closed
ضلع ٹانک میں سب ڈویژن جنڈولہ میں شام 7 بجے تک کرفیو نافذ، اپر وزیرستان جانے والے تمام راستے بند
▫️ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہر قسم کی نقل و حرکت معطل ▫️ تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بھی کرفیو کے دوران بند رہیں گے
ٹانک : ری نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر تنویَر خٹک کی سفارش پر محکمہ داخلہ قبائلی امور خیبر پختونخوا نے ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے ت...
ڈپٹی کمشنر تنویَر خٹک کی سفارش پر محکمہ داخلہ قبائلی امور خیبر پختونخوا نے ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو کے اوقات کے دوران کوڑ فورٹ سے جنڈولہ اور اپر وزیرستان جانے والے تمام راستے بند رہیں گے اور ہر قسم کی نقل و حرکت مکمل طور پر معطل رہے گی۔ اس دوران تمام مارکیٹیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور عوامی تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔