تاریخ اشاعت: March 2, 2026 - 2:48 PM
Development projects focusing on roads and drainage inaugurated in Kahna
کاہنہ میں سڑکوں اور نکاسیٔ آب سمیت ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
▫️ بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کیلئے مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ▫️ منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی یقین دہانی
کاہنہ: ری نیوز پاکستان صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری نواز نے کاہنہ کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ منصوبوں کا آغاز اشرف آباد ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ و سرپرستِ اعلی...
صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری نواز نے کاہنہ کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ منصوبوں کا آغاز اشرف آباد ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ و سرپرستِ اعلیٰ محمد نواز اور اسحاق کی درخواست پر کیا گیا۔
ترقیاتی منصوبوں کا مقصد علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
افتتاحی تقریب میں رمضان مستانہ، انتظار عالم، ملک جاوید اقبال (چیئرمین پرانا کاہنہ)، چوہدری اعظم سندھوتھے سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد سرفراز، جنرل سیکرٹری سلیم، قاری عزیز الرحمان، وارث مسیح اور دیگر عہدیداران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
شرکاء نے ترقیاتی کاموں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں سے علاقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری آئے گی اور شہری مسائل میں نمایاں کمی ہوگی۔
اپنے خطاب میں ایم پی اے چوہدری نواز نے کہا کہ کاہنہ کے عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیاری تعمیر اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی اقدامات بھی مرحلہ وار مکمل کیے جائیں گے۔